كتاب الأطعمة كتاب الأطعمة سرکہ بہترین سالن
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے اہل خانہ سے سالن طلب فرمایا تو انہوں نے عرض کیا، ہمارے پاس تو صرف سرکہ ہے، آپ نے اسے منگایا اور اس کے ساتھ کھانا کھانے لگے، اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرما رہے تھے: ”سرکہ بہترین سالن ہے، سرکہ بہترین سالن ہے۔ “ رواہ مسلم۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«رواه مسلم (2052/166)» |