كتاب الأطعمة كتاب الأطعمة کچّے پیاز اور لہسن کے استعمال کو پسند نہ فرمانا
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے (کچا) لہسن یا پیاز کھایا ہو وہ ہم سے دور رہے۔ “ یا فرمایا: ”وہ ہماری مسجد سے دور رہے، یا وہ اپنے گھر میں بیٹھا رہے۔ “ اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک ہنڈیا لائی گئی جس میں مختلف قسم کی سبزیاں تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس میں سے بو محسوس کی اور فرمایا: ”اسے اپنے کسی ساتھی کے پاس لے جاؤ۔ “ اور فرمایا: ”کھاؤ، کیونکہ میں اس سے ہم کلام ہوتا ہوں جس سے تم ہم کلام نہیں ہوتے۔ “ متفق علیہ۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«متفق عليه، رواه البخاري (855) و مسلم (564/73)» |