كتاب الأطعمة كتاب الأطعمة کھانے کے اختتام پر اللہ کا ذکر کرنا
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے کھانے سے فارغ ہوتے تو یہ دعا پڑھا کرتے تھے: ”ہر قسم کی تعریف اللہ کے لیے ہے جس نے ہمیں کھلایا، پلایا اور ہمیں مسلمان بنایا۔ “ اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی و ابوداؤد و ابن ماجہ۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده ضعيف، رواه الترمذي (في الشمائل: 190) و أبو داود (3850) [و ابن ماجه (3283 بسند آخرفيه ’’مولي لأبي سعيد‘‘ مجھول و علة أخري.) والترمذي (3457 وسندهما ضعيف)] ٭ و إسماعيل بن رياح و أبوه مجھولان و للحديث طرق کلھا ضعيفة.» |