كتاب الأطعمة كتاب الأطعمة کھانے کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وسلم کیا دعا فرماتے تھے
ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب دسترخوان اٹھا لیا جاتا تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ دعا فرمایا کرتے تھے: ”ہر قسم کی بہت زیادہ پاکیزہ اور بابرکت حمد اللہ کے لیے ہے، کفایت کی گئی نہ چھوڑی گئی، اور نہ اس سے بے نیازی دکھائی جائے، اے ہمارے رب!“ رواہ البخاری۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«رواه البخاري (5458)» |