كتاب الأطعمة كتاب الأطعمة کتوں اور گدھوں کی آواز پر «أَعُوذُ بِالله» پڑھو
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جب تم رات کے وقت کتوں کے بھونکنے اور گدھوں کے ہینگنے کی آواز سنو تو ((اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ)) پڑھو، کیونکہ وہ ایسی چیزیں دیکھتے ہیں جو تم نہیں دیکھتے، جب (رات کے وقت) لوگوں کی آمد و رفت ختم ہو جائے تو تم (گھروں سے) نکلنا کم کرو، کیونکہ اللہ عزوجل رات کے وقت اپنی مخلوق میں سے جو چاہتا ہے پھیلا دیتا ہے، اور دروازے بند رکھو اور ان پر اللہ کا نام لو، کیونکہ جب دروازہ بند کر دیا جائے اور اس پر اللہ کا نام لیا جائے تو شیطان اسے نہیں کھولتا، برتن ڈھانپو اور خالی برتن الٹا کر کے رکھو اور مشکیزوں کے منہ بند رکھو۔ “ حسن، رواہ فی شرح السنہ۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«حسن، رواه البغوي في شرح السنة (392/11 ح 3060) [وأبو داود (5103مختصرًا وسنده حسن، 5104 وسنده ضعيف) والبخاري في الأدب المفرد (1233. 1235) وأحمد (306/3، 355) و أبو يعلي (211/4 ح 2327) و ابن إسحاق صرح بالسماع عنده وسنده حسن]» |