كتاب الأطعمة كتاب الأطعمة لوگوں کے کھانے میں شرکت
جعفر بن محمد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں کے ساتھ کھانا کھاتے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سب سے آخر پر کھانے سے فارغ ہوتے تھے۔ بیہقی نے شعب الایمان میں مرسل روایت کیا ہے۔ اسنادہ ضعیف، رواہ البیھقی فی شعب الایمان۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده ضعيف، رواه البيھقي في شعب الإيمان (6037، نسخة محققة: 5636، 9187) ٭ فيه عبد الرحمٰن بياع الھروي البغدادي روي عنه ابن معين و لم أجد من وثقه والخبر مرسل.» |