كتاب الأطعمة كتاب الأطعمة مشک میں نبیذ بنانا
عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے ایک مشکیزے میں نبیذ تیار کیا کرتی تھیں، جسے اوپر سے باندھ دیا جاتا تھا، اور اس کے نیچے بھی منہ تھا، ہم صبح نبیذ تیار کرتیں تو آپ اسے شام کو نوش فرما لیتے اور ہم شام کو تیار کرتیں تو آپ اسے صبح کو نوش فرما لیتے تھے۔ رواہ مسلم۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«رواه مسلم (85 / 2005)» |