من كتاب الفرائض وراثت کے مسائل کا بیان 49. باب في الْحُرِّ يَتَزَوَّجُ الأَمَةَ: آزاد آدمی لونڈی سے نکاح کر لے تو . . .
سعید رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: جو آزاد آدمی لونڈی سے نکاح کرے گا اس نے اپنا آدها گروی رکھ دیا، اور جس غلام نے آزاد عورت سے شادی کی اس نے اپنا نصف آزاد کر لیا۔ امام دارمی رحمہ اللہ نے کہا: اس سے مراد اولاد ہے۔
تخریج الحدیث: «، [مكتبه الشامله نمبر: 3177]»
اس اثر کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 147/4]، [عبدالرزاق 13103]، [ابن منصور 739، 740]۔ اس اثر میں سعید: ابن المسیب رحمہ اللہ سید التابعین ہیں۔ وضاحت:
(تشریح حدیث 3167) یعنی آزاد نے لونڈی سے نکاح کر کے اپنی اولاد کا نصف غلام بنا دیا کیوں کہ وہ اُم ولد کہلائے گی، اور غلام نے آزاد سے شادی کی تو اولاد آدھی آزاد ہوگی۔ واللہ اعلم۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني:
|