(حديث موقوف) حدثنا حدثنا يزيد بن هارون، حدثنا يحيى، عن سعيد، ان عمر، قال: "ايما حر تزوج امة، فقد ارق نصفه، وايما عبد تزوج حرة، فقد اعتق نصفه، قال ابو محمد: يعني الولد.(حديث موقوف) حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ سَعِيدٍ، أَنَّ عُمَرَ، قَالَ: "أَيُّمَا حُرٍّ تَزَوَّجَ أَمَةً، فَقَدْ أَرَقَّ نِصْفَهُ، وَأَيُّمَا عَبْدٍ تَزَوَّجَ حُرَّةً، فَقَدْ أَعْتَقَ نِصْفَهُ، قَالَ أَبُو مُحَمَّد: يَعْنِي الْوَلَدَ.
سعید رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: جو آزاد آدمی لونڈی سے نکاح کرے گا اس نے اپنا آدها گروی رکھ دیا، اور جس غلام نے آزاد عورت سے شادی کی اس نے اپنا نصف آزاد کر لیا۔ امام دارمی رحمہ اللہ نے کہا: اس سے مراد اولاد ہے۔
وضاحت: (تشریح حدیث 3167) یعنی آزاد نے لونڈی سے نکاح کر کے اپنی اولاد کا نصف غلام بنا دیا کیوں کہ وہ اُم ولد کہلائے گی، اور غلام نے آزاد سے شادی کی تو اولاد آدھی آزاد ہوگی۔ واللہ اعلم۔
تخریج الحدیث: «، [مكتبه الشامله نمبر: 3177]» اس اثر کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 147/4]، [عبدالرزاق 13103]، [ابن منصور 739، 740]۔ اس اثر میں سعید: ابن المسیب رحمہ اللہ سید التابعین ہیں۔