من كتاب الفرائض وراثت کے مسائل کا بیان 43. باب في مِيرَاثِ الأَسِيرِ: قیدی کی میراث کا بیان
ابن ابی الزناد نے اپنے والد سے روایت کیا کہ عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے قیدی کی بیوی کے بارے میں کہا کہ وہ اس کی وارث ہو گی اور قیدی اس عورت کا وارث ہو گا۔
تخریج الحدیث: «إسناده حسن إلى عمر بن عبد العزيز، [مكتبه الشامله نمبر: 3132]»
عمر بن عبدالعزيز رحمہ اللہ تک اس اثر کی سند حسن ہے عبدالرحمٰن بن ابی الزناد کی وجہ سے، «و انفرد به الدارمي» ۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده حسن إلى عمر بن عبد العزيز
اسحاق بن راشد سے مروی ہے۔ عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے اسیر کے بارے میں کہا جو وصیت کر جائے، انہوں نے کہا: اس کی وصیت کو جب تک وہ اپنے دین پر ہے میں جائز سمجھتا ہوں جب تک کہ دین نہ بدلے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح إلى عمر، [مكتبه الشامله نمبر: 3133]»
عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ تک اس اثر کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [عبدالرزاق 10150]، [فتح الباري 45/12] قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح إلى عمر
قاضی شریح رحمہ اللہ نے کہا: قیدی جب دشمن کے قبضہ میں ہو تو وہ وارث مانا جائے گا۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3134]»
اس اثر کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [عبدالرزاق 19202]، [ابن أبى شيبه 11518]، [فتح الباري 49/12] قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
سفیان نے کہا جس نے ابراہیم رحمہ اللہ سے سنا، اس نے بیان کیا کہ ابراہیم رحمہ اللہ کہتے تھے: اسیر کو وارث مانا جائے گا۔
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف فيه جهالة، [مكتبه الشامله نمبر: 3135]»
اس روایت کی سند میں ابراہیم رحمہ اللہ سے جس نے سنا مجہول ہے، لیکن عبدالرزاق نے صحیح سند سے بھی روایت کیا ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11522]، [عبدالرزاق 19202] قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف فيه جهالة
داؤد (ابن ابی ہند) نے کہا: سعید بن المسيب رحمہ اللہ اسیر کو وارث نہیں مانتے تھے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3136]»
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11523، 11524]۔ اس اثر کو امام بخاری نے تعلیقاً ذکر کیا ہے، حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے کہا: پہلی جماعت کا قول راجح ہے، یعنی قیدی وراثت میں اپنے حصے کا حقدار ہوگا، اور اس کے رشتے دار اس کے وارث ہونگے۔ دیکھئے: [فتح الباري 50/12]، والله اعلم۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|