من كتاب الفرائض وراثت کے مسائل کا بیان 21. باب قَوْلِ ابْنِ مَسْعُودٍ في الْجَدَّاتِ: سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کا قول جدات کے بارے میں
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: جدات کے لئے میراث نہیں ہے، یہ ان کے لئے عطیہ ہے، چاہے وہ جدات قریبی ہوں یا دور کے رشتے کی۔
تخریج الحدیث: «إسناده فيه علتان: ضعف أشعث بن سوار والانقطاع، [مكتبه الشامله نمبر: 2985]»
اس روایت کی سند میں انقطاع ہے، اور اشعث بن سوار ضعیف ہیں۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 326/11، 11337] و [عبدالرزاق 19089] و [المحلی 277/9] قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده فيه علتان: ضعف أشعث بن سوار والانقطاع
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: بیٹے کی موجودگی میں جدہ وارث ہوگی۔
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف لانقطاعه إبراهيم لم يدرك ابن مسعود، [مكتبه الشامله نمبر: 2986]»
اس روایت کی سند میں انقطاع ہے، اس لئے ضعیف ہے۔ دیکھئے: [ابن منصور 98، 109]، [ابن أبى شيبه 331/11، 11348] و [البيهقي 226/6] قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف لانقطاعه إبراهيم لم يدرك ابن مسعود
|