كِتَاب الْحَجِّ حج کے احکام و مسائل The Book of Pilgrimage 93. بَابُ فَصْلِ أُحُدٍ باب: احد پہاڑ کی فضیلت۔ Chapter: The virtue of Uhud حضرت ابو حمید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہا: غزوہ تبوک کے موقع پر ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلے۔۔۔اور (آگے) حدیث بیان کی اس میں ہے پھر ہم (سفر سے واپس) آئے حتیٰ کہ ہم وادی میں پہنچے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر مایا: " میں اپنی رفتا ر تیز کرنے والاہوں تم میں سے جو چا ہے وہ میرے ساتھ تیزی سے آجا ئے اور جو چا ہے وہ ٹھہر کر آجا ئے۔پھر ہم نکلے حتی کہ جب بلندی سے ہماری نگا ہ مدینہ پر پڑی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "یہ طابہ (پاک کرنے والا شہر) ہے اوریہ احد ہے اور یہ پہاڑ (ایسا) ہے جو ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں۔ حضرت ابو حمید رضی اللہ تعالیٰ عنہ غزوہ تبوک کے سفر کا تذکرہ کرتے ہیں، اس میں ہے، واپسی پر جب ہم وَادِیُ الْقُریٰ
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
عبید اللہ بن معاذ نے ہم سے حدیث بیان کی (کہا:) میرے والد نے ہمیں حدیث سنا ئی (کہا:) ہمیں قرہ بن خالد نے قتادہ سے حدیث بیان کی (کہا:) ہمیں انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "بے شک احد ایسا پہاڑ ہے جو ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں۔ حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اُحد ایسا پہاڑ ہے، جو ہم سے محبت کرتا ہے، اور ہمیں اس سے محبت ہے۔“
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حرم بن عمارہ نے مجھے سابقہ سند کے ساتھ حدیث بیان کی کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے احد پہاڑ کی طرف دیکھا اور فرمایا: " بے شک احد ایسا پہاڑ ہے جو ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُحد پہاڑ کو دیکھ کر فرمایا: ”اُحد کو ہم سے محبت ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں۔“
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
|