كِتَاب الْحَجِّ حج کے احکام و مسائل The Book of Pilgrimage 44. باب بَيَانِ أَنَّ السَّعْيَ لاَ يُكَرَّرُ: باب: سعی مکرر نہ کرنے کا بیان۔ Chapter: Clarifying that Sa'i should not be repeated ہمیں یحییٰ بن سعید نے ابن جریج سے حدیث بیان کی: (کہا:) مجھے ابو زبیر نے خبر دی کہ انھوں نے جا بر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے سنا وہ فر ما رہے تھے: نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحا بہ نے صفا مروہ کے ایک (بار کے) طواف (سعی) کے سوا کوئی اور طواف نہیں کیا حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے (قربانی ساتھ لانے والے) ساتھیوں نے صفا اور مروہ کے درمیان ایک بار ہی طواف کیا تھا۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ہمیں محمد بن بکر نے خبر دی (کہا:) ہمیں ابن جریج نے اسی سند کے ساتھ اس کے مانند حدیث بیان کی، اور کہا: سوائے ایک (بار کے) طواف (یعنی) پہلے طواف کے۔ امام صاحب اپنے ایک اور استاد سے یہی روایت بیان کرتے ہیں، جس میں ہے کہ ایک ہی طواف، پہلا طواف کیا تھا، یعنی طواف افاضہ کے بعد سعی نہیں کی تھی۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
|