كِتَاب الْحَجِّ حج کے احکام و مسائل The Book of Pilgrimage 53. باب بَيَانِ وَقْتِ اسْتِحْبَابِ الرَّمْيِ: باب: کنکریاں مارنے کا مستحب وقت۔ Chapter: The time when it is recommended to stone the Jamrah ابو خالد احمر اورابن ادریس نے ابن جریج سے حدیث بیان کی، انھوں نے ابوزبیر سے اورانھوں نے جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انھوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کے دن چاشت کے وقت جمرہ (عقبہ) کو کنکریاں ماریں اور اس کے بعد (کے دنوں میں تمام جمروں کو) اس وقت جب سورج ڈھل گیا۔ حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کے دن جمرہ عقبہ پر کنکریاں چاشت کے وقت ماریں، اور بعد کے دنوں میں سورج ڈھلنے کے بعد۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ہمیں عیسیٰ بن یونس نے خبردی، (کہا:) ہمیں ابن جریج نے خبر دی، (کہا:) مجھے ابو زبیرنے بتایا کہ انھوں نے جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ کہہ رہے تھے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم آگے اسی کے مانند ہے۔ امام صاحب اپنے دوسرے استاد سے بھی، حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہی طرز عمل بیان کیا ہے۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
|