كِتَاب الْحَجِّ حج کے احکام و مسائل |
صحيح مسلم
كِتَاب الْحَجِّ حج کے احکام و مسائل The Book of Pilgrimage 70. باب جَدْرِ الْكَعْبَةِ وَبَابِهَا: باب: خانہ کعبہ کی دیواروں اور دروازوں کا بیان۔ Chapter: The wall and the door of the Ka'bah
ابو حوص نے ہمیں حدیث بیان کی (کہا) ہمیں اشعث بن ابو شعثاء نے اسود بن یزید سے حدیث بیان کی انھوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی انھوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے (حطیم کی) دیوار کے بارے میں دریا فت کیا کیا وہ بیت اللہ میں سے ہے؟آپ نے فرمایا: ہاں۔"میں نے عرض کی: تو انھوں نے اسے بیت اللہ میں شامل کیوں نہیں کیا؟ آپ نے فرمایا: " تمھاری قوم کے پاس خرچ کم پڑگیا تھا۔میں نے عرض کی اس کا دروازہ کیوں اونچا ہے؟ آپ نے فرمایا: "یہ کا م تمھاری قوم نے کیا تاکہ جسے چاہیں اندر داخل ہو نے دیں اور جسے چاہیں منع کر دیں اگر تمھاری قوم کا زمانہ جاہلیت کے قریب کا نہ ہوتا اس وجہ سے میں ڈرتا ہوں کہ ان کے دل اسے ناپسند کریں گے تو میں اس پر غور کرتا کہ (حطیم کی) دیوار کو بیت اللہ میں شامل کر دوں اور اس کے دروازے کو زمین کے ساتھ ملا دوں۔
شیبان نے ہمیں اشعت بن ابو شعثاء سے حدیث بیان کی انھوں نے اسود بن یزید سے اور انھوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی انھوں نے کہا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے حطیم کے بارے میں سوال کیا۔آگے ابو حوص کی حدیث کے ہم معنی حدیث بیان کی اور اس میں کہا: میں نے عرض کی: اس کا دروازہ کسی وجہ سے اونچا ہے اس پر سیڑھی کے بغیر چڑھا نہیں جا سکتا۔اور (شیبان نے یہ بھی) کہا: اس ڈر سے کہ ان کے دل اسے نا پسند کریں گے۔
|
http://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.