تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ |
مسند احمد
تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ 761. حَدِيثُ الْمُهَاجِرِ بْنِ قُنْفُذٍ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
حضرت مہاجر قنفذ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت وضو فرما رہے تھے اس کے لئے جواب نہیں دیا جب وضو کرچکے تو ان کے سلام کا جواب دیتے ہوئے فرمایا کہ تمہیں جواب دینے سے کوئی چیز مانع نہ تھی لیکن میں نے مناسب نہیں سمجھا کہ بےوضو ہونے کی حالت میں اللہ کا نام لوں۔ راوی کہتے ہیں کہ اسی حدیث کی بناء پر خواجہ حسن بصری رحمہ اللہ وضو کئے بغیر قرآن پڑھنا یا اللہ کا ذکر کرنا اچھا نہیں سمجھتے تھے۔
حكم دارالسلام: حديث صحيح، محمد بن جعفر سمع من سعيد بن أبى عروبة بعدالاختلاط، لكنه توبع
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.