تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ 774. حَدِيثُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قُرْطٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
حضرت عبداللہ بن قرط رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اللہ کے نزدیک سب سے عظیم ترین دن دس ذی الحجہ پھر آٹھ ذی الحجہ ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے قربانی کے لئے پانچ چھ اونٹوں کو پیش کیا گیا جن میں سے ہر ایک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہونے کی کوشش کررہا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پہلے اسے ذبح کریں جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں ذبح کرچکے تو آہستہ سے ایک جملہ کہا جو میں سمجھ نہیں سکا میں نے اپنے ساتھ والے سے پوچھا تو اس نے وہ جملہ بتایا کہ جو چاہے کاٹ لے۔ "
حكم دارالسلام: إسناده صحيح
حضرت عبداللہ بن قرط رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا تمہارا نام کیا ہے؟ عرض کیا شیطان بن قرط نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تمہارا نام عبداللہ بن قرط ہے۔
حكم دارالسلام: إسناده حسن
|