تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ 779. حَدِيثُ سُوَيْدِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
حضرت سوید بن قیس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے اور مخرفہ عبدی نے مل کر " ہجر " نامی علاقے سے کپڑے منگوائے ہم لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شلوار کے بارے میں ہم سے بھاؤ تاؤ کیا اس وقت ہمارے یہاں کچھ لوگ پیسے تولنے والے ہوتے تھے جو تول کر پیسے دیتے تھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تولنے والے سے فرمایا کہ انہیں پیسے تول کردے دو اور جھکتا ہوا تولنا۔
حكم دارالسلام: إسناده حسن
حضرت ابوصفوان بن عمیرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے ہجرت سے پہلے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ ایک شلوار فروخت کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اس کی قیمت جھکتی ہوئی تول کردی۔
حكم دارالسلام: حديث حسن، وهذا إسناد اختلف فيه على سماك بين سفيان الثوري وشعبة، فالقول قول سفيان
|