تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ |
مسند احمد
تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ 793. حَدِيثُ سُفْيَانَ الثَّقَفِيِّ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
حضرت سفیان بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے ایک مرتبہ بارگاہ رسالت میں عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے اسلام کے حوالے سے کوئی ایسی بات بتادیجئے کہ مجھے آپ کے بعد کسی سے کچھ پوچھنے کی ضرورت ہی نہ رہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پہلے زبان سے اقرار کرو کہ میں اللہ پر ایمان لایا پھر اس پر ہمیشہ ثابت قدم رہو میں نے عرض کیا کہ میں کس چیز سے بچوں؟ اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زبان کی طرف اشارہ کردیا۔
حكم دارالسلام: إسناده صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.