تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ 732. حَدِيثُ ضِرَارِ بْنِ الْأَزْوَرِ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
حضرت ضرار بن ازور سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ مجھے میرے گھر والوں نے ایک دودھ دینے والی اونٹنی دے کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بھیجا، میں حاضر ہوا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اس کا دودھ دوہنے کا حکم دیا، پھر نبی نے فرمایا کہ اس کے تھنوں میں اتنا دودھ رہنے دو کہ دوبارہ حاصل کرسکو۔
حكم دارالسلام: إسناده ضعيف لجهالة حال يعقوب بن بحير
حضرت ضرار بن ازور سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ مجھے میرے گھر والوں نے ایک دودھ دینے والی اونٹنی دے کر نبی کے پاس بھیجا، میں حاضر ہوا تو نبی نے مجھے اس کا دودھ دوہنے کا حکم دیا، پھر نبی نے فرمایا کہ اس کے تھنوں میں اتنا دودھ رہنے دو کہ دوبارہ حاصل کرسکو۔
حكم دارالسلام: إسناده ضعيف لجهالة حال يعقوب بن بحير
حضرت ضرار بن ازور سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ان کے پاس سے گذرے، وہ اس وقت دودھ دوھ رہے تھے، نبی نے فرمایا کہ اس کے تھنوں میں اتنا دودھ رہنے دو کہ دوبارہ حاصل کرسکو۔
حكم دارالسلام: حديث ضعيف، خالف فيه الثوري الرواة عن الأعمش
حكم دارالسلام: إسناده ضعيف لجهالة حال يعقوب بن بحير. الأعمش مدلس ولم يذكر السماع، ويعقوب لم يذكر سماعه من ضرار
|