تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ |
مسند احمد
تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ 697. حَدِيثُ مُصَدِّقِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
سوید بن غفلہ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے زکوٰۃ وصول کرنے والے ایک صحابی رضی اللہ عنہ آئے سوید کہتے ہیں کہ میں ان کے پاس بیٹھا تو انہیں یہ کہتے ہوئے سنا کہ مجھے یہ وصیت کی گئی ہے کہ کسی دودھ والے جانور کونہ لوں اور متفرق کو جمع اور جمع کو متفرق نہ کیا جائے پھر ان کے پاس ایک آدمی ایک بڑے کوہان والی اونٹنی لے کر آیا اور کہنے لگا کہ یہ لے لیجئے لیکن انہوں نے اسے لینے سے انکار کردیا۔
حكم دارالسلام: إسناده حسن
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.