من كتاب السير سیر کے مسائل 22. باب أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقَامَ بِالْعَرْصَةِ ثَلاَثاً: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کسی قوم پر فتح حاصل ہوتی تو تین دن تک وہیں قیام کرتے تھے
سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے روایت کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کسی قوم پر غلبہ حاصل ہو جاتا تو ان کی سرزمین پر تین دن تک قیام کرنا پسند فرماتے۔
تخریج الحدیث: «لم يحكم عليه المحقق، [مكتبه الشامله نمبر: 2502]»
ہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 3065]، [مسلم 2875]، [أبوداؤد 2695]، [ترمذي 1551]، [أبويعلی 1415]، [ابن حبان 4776 وضاحت:
(تشریح حدیث 2494) تین دن تک اس لئے قیام فرماتے کہ وہاں کا انتظام و انصرام صحیح طریقے سے ذمہ دار حضرات کے سپرد کر دیں اور دوباره دشمن سے حملے کا خطرہ نہ رہے۔ والله اعلم۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: لم يحكم عليه المحقق
|