من كتاب السير سیر کے مسائل 73. باب في النَّهْيِ عَنِ الظُّلْمِ: ظلم کی ممانعت کا بیان
عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ظلم کرنے سے بچو کیونکہ ظلم قیامت کے دن بہت سی تاریکیوں اور اندھیروں کا باعث ہوگا۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2558]»
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 2447]، [مسلم 2579]، [ابن حبان 5176]، [موارد الظمآن 1580] وضاحت:
(تشریح حدیث 2551) اس حدیث میں ظلم سے بچنے کا حکم ہے، اور خبردار کیا گیا ہے کہ اس دنیا میں جو ظلم کرے گا وہ قیامت کے روز بہت سے اندھیروں میں بھٹکتا پھرے گا، اور یہ ظلم اپنی تمام اقسام پر مشتمل ہے، یعنی ظلم جان پر ہو، مال میں ہو، کسی کی عزت آبرو پر ہو، حقوق الله میں ہو، یا حقوق العباد میں ہو، ہر نوع ظلم ہے اور حرام ہے۔ (مبارکپوری رحمہ اللہ)۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|