من كتاب السير سیر کے مسائل 36. باب في النَّهْيِ عَنْ بَيْعِ الْمَغَانِمِ حَتَّى تُقْسَمَ: غنیمت کے مال کو تقسیم سے پہلے بیچنے کی ممانعت کا بیان
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حصوں کو تقسیم سے پہلے بیچنے سے منع فرمایا۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح نعم مكحول رأى أبا أمامة ولم يسمع منه ولكنه متابع عليه كما ترى، [مكتبه الشامله نمبر: 2519]»
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [طبراني 7594، 7774]، [ابن منصور 7759]، [مجمع الزوائد 6569] وضاحت:
(تشریح حدیث 2511) حصے تقسیم ہونے سے پہلے بیچنے سے غالباً اس لئے منع فرمایا کہ بیع مجہول ہے، نہ تعداد کا پتہ، نہ جنس و سامان کا علم، پھر بیع و شراء کیسے درست ہو سکتی ہے؟ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح نعم مكحول رأى أبا أمامة ولم يسمع منه ولكنه متابع عليه كما ترى
|