من كتاب السير سیر کے مسائل 53. باب في قَبُولِ هَدَايَا الْمُشْرِكِينَ: مشرکین کے تحفے قبول کرنے کا بیان
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ذی یزن کے بادشاہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ایک حلہ 33 اونٹوں کے عوض یا 33 اونٹنیوں کے عوض خرید کر ہدیہ بھیجا جس کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبول فرما لیا۔
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 2536]»
اس روایت کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 4034]، [أبويعلی 3418]، [شرح مشكل الآثار للطحاوي 4344] قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده حسن
سیدنا ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ نے کہا: ایلہ کے حاکم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ایک خط بھیجا اور سفید خچر کا تحفہ بھیجا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی جواب میں اس کو خط لکھا اور چادر ہدیہ میں بھیجی۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2537]»
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1481]، [مسلم 1392]، [أحمد 424/5]، [أبوداؤد 3079، وغيرهم] وضاحت:
(تشریح احادیث 2529 سے 2531) شاہ ذی یزن اور حاکمِ ایلہ یوحنا بن روبہ کا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے تحفہ بھیجنا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ان تحائف کو قبول کرنا ان احادیث سے ثابت ہوا۔ لہٰذا مشرکین حکام کے تحفے سربراہِ مملکت قبول کر سکتا ہے۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|