من كتاب السير سیر کے مسائل 55. باب إِخْرَاجِ الْمُشْرِكِينَ مِنْ جَزِيرَةِ الْعَرَبِ: جزیرۃ العرب سے مشرکین کے اخراج کا بیان
سیدنا ابوعبیدہ بن الجراح رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو آخری بات کہی وہ یہ تھی کہ: ”یہود کو حجاز سے اور اہلِ نجران کو جزیرۂ عرب سے نکال دو۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2540]»
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبويعلی 872]، [الحميدي 85]، [مشكل الآثار للطحاوي 2760]، [مجمع الزوائد 2091، وغيرهم] وضاحت:
(تشریح حدیث 2533) یہود ایسی قوم ہے جس نے اپنی کتابوں میں تحریف کی، انبیاء کو قتل کیا، شریعتوں کا مذاق اڑایا، خیانت و بدعہدی کے مرتکب ہوئے۔ اس لئے اس قوم سے بچنے، دور رہنے، اور جزیرۃ العرب سے نکال دینے کا حکم دیا گیا۔ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے واضح الفاظ میں ان کے کرتوت کی نشاندہی کی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی حیاتِ مبارکہ میں انہیں جزیرۂ عرب سے نہ نکال سکے تھے، لیکن سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں نکال دیا تھا۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|