من كتاب السير سیر کے مسائل 71. باب قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَوْلاَ الْهِجْرَةُ لَكُنْتُ امْرَأً مِنَ الأَنْصَارِ» : نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان کہ اگر ہجرت نہ ہوتی تو میں انصار کا ایک فرد ہوتا
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر ہجرت نہ ہوتی تو میں انصار کا ایک فرد ہوتا۔“
تخریج الحدیث: «إسناده حسن ولكن الحديث صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2556]»
اس روایت کی سند حسن اور حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 3779]، [أبويعلی 6318]، [ابن حبان 7369]، [الموارد 2292] وضاحت:
(تشریح حدیث 2549) اس حدیث سے انصار کی فضیلت ثابت ہوتی ہے، اسی حدیث میں ہے کہ اگر سارے لوگ ایک وادی میں چلیں اور انصار دوسری وادی میں تو میں انصار ہی کی وادی میں چلوں گا۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده حسن ولكن الحديث صحيح
|