من كتاب السير سیر کے مسائل 49. باب في عُقُوبَةِ الْغَالِّ: مال غنیمت سے چوری کرنے والے کی سزا کا بیان
سالم بن عبداللہ نے اپنے باپ، انہوں نے ان کے دادا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم کسی کو پاؤ کہ اس نے مالِ غنیمت میں سے چوری کی ہے تو اس کی ٹھکائی کرو اور اس کا سامان جلا دو۔“
تخریج الحدیث: «، [مكتبه الشامله نمبر:]»
اس روایت کی سند ضعیف ہے کیوں کہ اس کے راوی صالح بن محمد بن زائد ضعیف ہیں۔ دیکھئے: [أبوداؤد 2713]، [ترمذي 1461]، [نسائي 4994]، [أحمد 2/1]، [ابن منصور 2729، وغيرهم] وضاحت:
(تشریح حدیث 2525) جو شخص مالِ غنیمت سے کچھ چرائے اسے واپس کرنا ضروری ہے۔ اس حدیث میں مارنے اور جلانے کا ذکر ہے، لیکن ضعیف ہے، اس لئے چوری کا مال جمع کرا دینا واجب ہے، جلانا درست نہیں۔ ابن عبدالبر رحمہ اللہ نے کہا: اگر یہ حدیث صحیح بھی مان لی جائے تب بھی منسوخ ماننی پڑے گی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک تسمہ بھی واپس لے لیا تھا، جلایا نہیں تھا۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني:
|