من كتاب السير سیر کے مسائل 50. باب في الْغَالِّ إِذَا جَاءَ بِمَا غَلَّ بِهِ: چوری کرنے والا چوری کا مال لے کر آئے گا
کثیر بن عبداللہ بن عمر بن عوف مزنی نے اپنے والد سے، انہوں نے ان کے دادا سیدنا عمرو بن عوف رضی اللہ عنہ سے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہ لوٹ مار جائز ہے نہ خیانت اور نہ چوری جائز ہے، اور جو چوری کرے گا وہ قیامت کے دن جو چرایا ہے اس کو اپنے ساتھ لے کر آئے گا۔“
امام ابومحمد دارمی رحمہ اللہ نے کہا: اسلال کے معنی چوری کے ہیں۔ تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف من أجل كثير، [مكتبه الشامله نمبر: 2533]»
اس روایت کی سند کثیر بن عبداللہ کی وجہ سے ضعیف ہے، لیکن حدیث کا معنی صحیح ہے۔ دیکھئے: [طبراني 17/17-18، 16] و [الكامل لابن عدي 2080/6] قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف من أجل كثير
|