من كتاب السير سیر کے مسائل 9. باب في الإِغَارَةِ عَلَى الْعَدُوِّ: دشمن پر حملہ کرنے کے وقت کا بیان
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نمازِ فجر کے وقت (دشمن پر) حملہ کرتے تھے اور سننے کی کوشش کرتے تھے، اگر (فجر کی) اذان سن لیتے تو پھر حملہ نہ کرتے اور اذان سنائی نہ دیتی تو پھر حملہ کر دیتے تھے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح والحديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 2489]»
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 610]، [مسلم 382]، [أبوداؤد 2634]، [ترمذي 1618]، [أبويعلی 3307] وضاحت:
(تشریح احادیث 2479 سے 2482) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ جس بستی میں مسلم اور غیر مسلم ایک ساتھ رہتے ہوں اس پر حملہ کرنا درست نہیں۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح والحديث متفق عليه
|