من كتاب السير سیر کے مسائل 18. باب في بَيْعَتِهِ أَنْ لاَ يَفِرُّوا: اس بات پر بیعت کا بیان کی نہیں بھاگیں گے
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا: حدیبیہ کے موقع پر ہم ایک ہزار چار سو آدمی تھے۔ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ تھامے ہوئے درخت کے (سایہ) تلے تھے، وہ سمرہ تھا (جنگلی درخت جو ریگستان میں ہوتا ہے اور غالباً اس کو کیکر کا درخت کہتے ہیں) ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے نہ بھاگنے کی بیعت کی ہے، مرنے کی بیعت نہیں کی ہے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2498]»
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 1856]، [بخاري جزء منه 4154]، [أبويعلی 1838]، [ابن حبان 4875]، [الحميدي 1312] قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|