كتاب الطهارة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: طہارت کے احکام و مسائل 103. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْكَفَّارَةِ فِي ذَلِكَ باب: حائضہ سے جماع کے کفارہ کا بیان۔
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے اس آدمی کے بارے میں جو اپنی بیوی سے حیض کی حالت میں جماع کرتا ہے فرمایا: ”وہ آدھا دینار صدقہ کرے“۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/ الطہارة 106 (264)، سنن النسائی/الطہارة 182 (290)، والحیض 9 (370)، سنن ابن ماجہ/الطہارة 123 (140)، و129 (250)، (تحفة الأشراف: 6486)، مسند احمد (1/237، 272، 286، 312، 325، 363، 367)، سنن الدارمی/الطہارة 111 (1145) (ضعیف) (اس لفظ سے ضعیف ہے، سند میں شریک بن عبداللہ القاضی ضعیف ہیں اور خصیف بن عبدالرحمن الجزری بھی سیٔ الحفظ اور اختلاط کا شکار راوی ہیں، لیکن حدیث...دينار أو نصف دينار کے لفظ سے صحیح ہے، تراجع الالبانی 334، صحیح سنن ابی داود 256، ضعیف أبی داود 42)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف بهذا اللفظ، والصحيح بلفظ: " دينار أو نصف دينار "، صحيح أبي داود (256)، ابن ماجة (640)، ضعيف أبي داود (42)
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب خون سرخ ہو (اور جماع کر لے تو) ایک دینار اور جب زرد ہو تو آدھا دینار (صدقہ کرے)“۔
۱- حائضہ سے جماع کے کفارے کی حدیث ابن عباس سے موقوفاً اور مرفوعاً دونوں طرح سے مروی ہے، ۲- اور بعض اہل علم کا یہی قول ہے، احمد اور اسحاق بن راہویہ بھی یہی کہتے ہیں۔ ابن مبارک کہتے ہیں: یہ اپنے رب سے استغفار کرے گا، اس پر کوئی کفارہ نہیں، ابن مبارک کے قول کی طرح بعض تابعین سے بھی مروی ہے جن میں سعید بن جبیر، ابراہیم نخعی بھی شامل ہیں۔ اور اکثر علماء امصار کا یہی قول ہے۔ تخریج الحدیث: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 6491) (ضعیف) (سند میں عبدالکریم بن ابی المخارق ضعیف ہیں، یہ مفصل مرفوع روایت ضعیف ہے، لیکن موقوف یعنی ابن عباس کے قول سے صحیح ہے، دیکھئے صحیح ابی داود رقم: 258)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف، والصحيح عنه بهذا التفصيل موقوف، صحيح أبي داود (258)، // هو فى صحيح سنن أبى داود - باختصار السند برقم (238 - 265) //
|