كِتَاب الْإِيمَانِ ایمان کے احکام و مسائل The Book of Faith 42. باب قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ تَعَالَى عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ حَمَلَ عَلَيْنَا السِّلاَحَ فَلَيْسَ مِنَّا» : باب: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان: ”جو آدمی ہم پر ہتھیار اٹھائے وہ ہم میں سے نہیں ہے“۔ Chapter: The Saying of the prophet (saws): "Whoever bears weapons against us is not one of us." عبید ا للہ اور امام مالک نےنافع سے اور انہو ں نے ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” جس نے ہمارے خلاف اسلحہ اٹھایا، وہ ہم میں سے نہیں ہے۔“ <ہیڈنگ 1> حضرت ابنِ عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے ہمارے خلاف ہتھیار اٹھایا، وہ ہم میں سے نہیں ہے۔“
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، انفرد به مسلم - انظر ((التحفة)) برقم (8003)»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ایاس بن سلمہ نے اپنے والد سے، انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” جس نےہم پر تلوار سونتی، وہ ہم میں سے نہیں۔“ ایاس بن سلمہؒ اپنے باپ سے بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے ہمارے خلاف تلوار سونتی تو وہ ہم میں سے نہیں ہے۔“
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، انفرد به مسلم - انظر ((التحفة)) برقم (4521)»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ آپ نے فرمایا: ” جس نے ہمارے خلاف اسلحہ اٹھایا، وہ ہم میں سے نہیں۔“ ابو موسیٰؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے ہمارے خلاف ہتھیار اٹھائے، وہ ہم میں سے نہیں ہے۔“
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، أخرجه البخاري في ((صحيحه)) في الفتن، باب: قول النبي صلی اللہ علیہ وسلم ((من حمل علينا السلاح فليس منا)) برقم (6660) والترمذي في ((جامعه)) في الحدود، باب: ما جاء فيمن السلاح برقم (1459) وقال: حسن صحيح - وابن ماجه في ((سننه)) في الحدود، باب: من شهر السلاح برقم (2577) انظر ((التحفة)) برقم (9042)»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
|