مسند النساء 1221. حَدِيثُ الشِّفَاءِ بِنْتِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
حضرت شفاء رضی اللہ عنہا ”جو مہاجر خواتین میں سے تھیں“، سے مروی ہے کہ کسی شخص نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ سب سے افضل عمل کیا ہے؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ پر ایمان لانا، جہاد فی سبیل اللہ اور حج مبرور۔“
حكم دارالسلام: صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لإبهام الرجل من آل أبى حثمة، ولاضطرابه، والمسعودي مختلط ، وقد سمع منه هاشم بعد الاختلاط
حضرت شفاء رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے تو میں حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا کے یہاں تھی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کہ یہ طریقہ حفصہ کو بھی سکھا دو جیسے تم نے انہیں کتابت سکھائی۔
حكم دارالسلام: إسناده ضعيف، أحاديث إبراهيم بن مهدي عن على بن مسهر لا يتابع عليها ، وقد اختلف فى وصله و إرساله
حضرت شفاء رضی اللہ عنہا ”جو مہاجر خواتین میں سے تھیں“، سے مروی ہے کہ کسی شخص نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ سب سے افضل عمل کیا ہے؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ پر ایمان لانا، جہاد فی سبیل اللہ اور حج مبرور۔“
حكم دارالسلام: صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لإبهام الرجل من آل أبى حثمة ، ولا ضطرابه، والمسعودي مختلط، وقد سمع منه هاشم بعد الاختلاط
|