مسند النساء 1175. حَدِيثُ بَعْضِ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
حضرت حفصہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم دس محرم کا روزہ نوذی الحجہ کا روزہ اور ہر مہینے میں تین روزے پیر اور دو مرتبہ جمعرات کے دن رکھتے تھے۔
حكم دارالسلام: ضعيف لاضطرابه ، والحديث عند مسلم عن عائشة: أن النبى ﷺ كان يصوم من كل شهر ثلاثة ايام، ولم يكن يبالي من اي ايام الشهر يصوم
حضرت حفصہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ عطارد بن حاجب ایک ریشمی کپڑا لے کر آیا جو اسے کسری (شاہ ایران) نے پہننے کے لئے دیا تھا حضرت عمرنے عرض کیا یا رسول اللہ اگر آپ اسے خرید لیتے (تو بہترہوتا) نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ لباس وہ لوگ پہنتے ہیں جن کا آخرت میں کوئی حصہ نہ ہوگا۔
حكم دارالسلام: حديث صحيح، فإنهم لم يذكروا لأبي مجلز سماعا من حفصة، ولعله لم يدركها
ابن ابی ملیکہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی کسی زوجہ محترمہ میرے یقین کے مطابق حضرت حفصہ سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی قرأت کے متعلق کسی نے پوچھا تو انہوں نے فرمایا کہ تم اس طرح پڑھنے کی طاقت نہیں رکھتے، پھر انہوں نے سورت فاتحہ کی پہلی تین آیات کو توڑ توڑ کر پڑھ کر (ہر آیت پر وقف کر کے) دکھایا۔
حكم دارالسلام: صحيح لغيره، وقد اختلف فى هذا الإسناد على ابن أبى مليكة
|