مسند النساء 1182. حَدِيثُ رُمَيْثَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
حضرت رمیثہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ سعد بن معاذ کی وفات پر عرش الٰہی بھی ہلنے لگا اس وقت میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اتنا قریب تھی کہ اگر آپ کے دونوں شانوں کے درمیان مہر نبوت کو بوسہ دینا چاہتی تو دے سکتی تھی۔
حكم دارالسلام: صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن
گزشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔
حكم دارالسلام: صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن
|