مسند النساء 1228. حَدِيثُ أُمِّ جُنْدُبٍ الْأَزْدِيَّةِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
حضرت ام جندب رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگو! جمرہ عقبہ کے پاس ایک دوسرے کو قتل نہ کرنا اور ٹھیکری جیسی کنکریاں لے لینا۔“
حكم دارالسلام: حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لجهالة أبى يزيد، والحجاج بن أرطاة مدلس، وقد عنعن
حضرت ام جندب رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ انہوں نے عرفات سے واپسی پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: لوگو! سکون اور وقار کو اپنے اوپر لازم کر لو اور ٹھیکری جیسی کنکریاں لے لینا۔
حكم دارالسلام: إسناده صحيح
حضرت ام جندب رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگو! جمرہ عقبہ کے پاس ایک دوسرے کو قتل نہ کرنا اور ٹھیکری جیسی کنکریاں لے لینا۔“
حكم دارالسلام: حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لضعف يزيد بن أبى زياد، ولجهالة حال سليمان بن عمرو
|