Download
Hindi
English
Quran word by word
حدیث تلاش:
قرآن، تفسیر ابن کثیر
-
عربی لفظ
-
اردو لفظ
-
رواۃ الحدیث
-
سوال و جواب
الحمدللہ ! مصنف ابن ابي شيبه پہلی مرتبہ نیٹ پر محقق سعد الشثری کی تحکیم اور ترقیم عوامہ کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
نوٹ: انٹرنیٹ سپیڈ سلو ہونے کے پیش نظر ہماری آف لائن ایپس ڈاونلوڈ کر لیں۔
روٹ ورڈز
-
الفاظ وضاحت
-
سورہ فہرست
-
لفظ بہ لفظ ترجمہ
-
مترادفات
1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش
صحيح البخاري
صحيح مسلم
سنن ابي داود
سنن ابن ماجه
سنن نسائي
سنن ترمذي
صحیح ابن خزیمہ
مسند احمد
مسند الحمیدی
مسند عبداللہ بن عمر
مسند عبدالله بن مبارك
مسند عبدالرحمن بن عوف
مسند اسحاق بن راہویہ
مسند الشهاب
احاديث صحيحه الباني
موطا امام مالك رواية یحییٰ اللیثی
موطا امام مالك رواية ابن القاسم
بلوغ المرام
مشکوۃ المصابیح
الادب المفرد
سنن دارمی
صحيفه همام بن منبه
شمائل ترمذي
مختصر صحيح بخاري
مختصر صحيح مسلم
اللؤلؤ والمرجان
معجم صغیر للطبرانی
مصنف ابن ابي شيبه
سوانح حیات: شہاب الدین القضائی رحمہ اللہ
مسند الشهاب
احادیث601 سے 800
مکمل فہرست ابواب 0
ابواب فہرست میں اپنا مطلوبہ لفظ تلاش کیجئیے۔
نمبر
ابواب فہرست
تفصیل
391
جَفَّ الْقَلَمُ بِالشَّقِيِّ وَالسَّعِيدِ، وَفُرِغَ مِنْ أَرْبَعٍ: مِنَ الْخُلُقِ وَالْخَلْقِ، وَالْأَجَلِ، وَالرِّزْقِ
جف القلم بالشقي والسعيد، وفرغ من أربع: من الخلق والخلق، والأجل، والرزق
نیک بخت اور بد بخت کے بارے میں لکھ کر قلم خشک ہو چکے ہیں اور چار چیزوں سے فراغت ہو چکی ہے: اخلاق، پیدائش، موت اور رزق
392
فَرَغَ اللَّهُ إِلَى كُلِّ عَبْدٍ مِنِ خَمْسٍ: مِنْ عَمَلِهِ، وَأَجَلِهِ، وَأَثَرِهِ، وَرِزْقِهِ وَمَضْجَعِهِ لَا يَتَعَدَّاهُنَّ عَبْدٌ
فرغ الله إلى كل عبد من خمس: من عمله، وأجله، وأثره، ورزقه ومضجعه لا يتعداهن عبد
اللہ ہر بندے کی پانچ چیزوں (کو لکھ کر ان) سے فارغ ہو چکا ہے: اس کا عمل، اس کی موت، اس کی زندگی، اس کا رزق اور اس کا ٹھکانا، کوئی بندہ ان (کے متعلق اللہ کی لکھت) سے آگے نہیں بڑھ سکتا
393
قَدْ جَفَّ الْقَلَمُ بِمَا أَنْتَ لَاقٍ
قد جف القلم بما أنت لاق
جو کچھ تجھ پر گزرنے والا ہے قلم اسے لکھ کر خشک ہو چکا ہے
394
تَجِدُونَ مِنْ شَرِّ النَّاسِ ذَا الْوَجْهَيْنِ يَأْتِي هَؤُلَاءِ بِوَجْهٍ وَهَؤُلَاءِ بِوَجْهٍ
تجدون من شر الناس ذا الوجهين يأتى هؤلاء بوجه وهؤلاء بوجه
تم لوگوں میں سب سے برا دو رُخے شخص کو پاؤ گے جو ان کے پاس ایک رخ لے کر جاتا ہے اور ان کے پاس دوسرا رخ لے کر جاتا ہے
395
يَذْهَبُ الصَّالِحُونَ أَسْلَافًا الْأَوَّلَ فَالْأَوَّلَ، حَتَّى لَا يَبْقَى إِلَّا حُثَالَةٌ كَحُثَالَةِ التَّمْرِ وَالشَّعِيرِ لَا يُبَالِي اللَّهُ بِهِمْ
يذهب الصالحون أسلافا الأول فالأول، حتى لا يبقى إلا حثالة كحثالة التمر والشعير لا يبالي الله بهم
لے نیک لوگ ایک ایک کر کے اٹھتے چلے جائیں گے یہاں تک کہ جو یا کھجور کے بھوسے کی مانند ردی قسم کے لوگ ہی باقی رہ جائیں گے، اللہ ان کی کچھ پروا نہیں کرے گا
396
يُبْصِرُ أَحَدُكُمُ الْقَذَى فِي عَيْنِ أَخِيهِ وَيَدَعُ الْجِذْعَ فِي عَيْنِهِ
يبصر أحدكم القذى فى عين أخيه ويدع الجذع فى عينه
”تم میں سے کوئی اپنے بھائی کی آنکھ میں تنکا دیکھ لیتا ہے اور اپنی آنکھ میں شہتیر چھوڑ دیتا ہے
397
كَبُرَتْ خِيَانَةً أَنْ تُحَدِّثَ أَخَاكَ حَدِيثًا هُوَ لَكَ بِهِ مُصَدِّقٌ وَأَنْتَ لَهُ كَاذِبٌ
كبرت خيانة أن تحدث أخاك حديثا هو لك به مصدق وأنت له كاذب
بڑی خیانت یہ ہے کہ تو اپنے بھائی سے کوئی ایسی بات کرے جس میں وہ تجھے سچا سمجھے جبکہ تو اس سے جھوٹ بولے
398
«كَأَنَّ الْحَقَّ فِيهَا عَلَى غَيْرِنَا وَجَبَ، وَكَأَنَّ الْمَوْتَ فِيهَا عَلَى غَيْرِنَا كُتِبَ، وَكَأَنَّ الَّذِينَ نُشَيِّعُ مِنَ الْأَمْوَاتِ سَفْرٌ عَمَّا قَلِيلٍ إِلَيْنَا عَائِدُونَ، نُبَوِّئُهُمْ أَجْدَاثُهُمْ وَنَأْكُلُ تُرَاثَهُمْ كَأَنَّا مُخَلَّدُونَ بَعْدَهُمْ، قَدْ نَسِينَا كُلَّ وَاعِظَةٍ، وَأَمِنَّا كُلَّ جَائِحَةٍ، طُوبَى لِمَنْ شَغَلَهُ عَيْبُهُ عَنْ عُيُوبِ النَّاسِ، وَأَنْفَقَ مِنْ مَالٍ اكْتَسَبَهُ مِنْ غَيْرِ مَعْصِيَةٍ وَخَالَطَ أَهْلَ الْفِقْهِ الْحِكْمَةِ، وَجَانَبَ أَهْلَ الذُّلِّ وَالْمَعْصِيَةِ، طُوبَى لِمَنْ ذَلَّ فِي نَفْسِهِ وَحَسُنَتْ خَلِيقَتُهُ، وَأَنْفَقَ الْفَضْلَ مِنْ مَالِهِ، وَأَمْسَكَ الْفَضْلَ مِنْ قَوْلِهِ، وَوَسِعَتْهُ السُّنَّةُ وَلَمْ يَعْدُهَا إِلَى الْبِدْعَةِ»
كأن الحق فيها على غيرنا وجب، وكأن الموت فيها على غيرنا كتب، وكأن الذين نشيع من الأموات سفر عما قليل إلينا عائدون، نبوئهم أجداثهم ونأكل تراثهم كأنا مخلدون بعدهم، قد نسينا كل واعظة، وأمنا كل جائحة، طوبى لمن شغله عيبه عن عيوب الناس، وأنفق من مال اكتسبه من غير معصية وخالط أهل الفقه الحكمة، وجانب أهل الذل والمعصية، طوبى لمن ذل فى نفسه وحسنت خليقته، وأنفق الفضل من ماله، وأمسك الفضل من قوله، ووسعته السنة ولم يعدها إلى البدعة
یسے لگتا ہے جیسے حق اس دنیا میں (ہمارے بجائے) ہمارے غیروں پر واجب ہوا ہے اور جیسے موت اس (دنیا) میں (ہم پر نہیں) ہمارے غیروں پر لکھی گئی ہے جیسے مُردوں میں سے جن کی ہم مشایعت کرے ہیں وہ مسافر ہیں اور تھوڑے ہی عرصے تک ہماری طرف واپس آنے والے ہیں، ہم خود انہیں ان کی قبروں میں دفن کرتے ہیں اور ان کی میراث ایسے کھاتے ہیں جیسے ہم ان کے بعد ہمیشہ رہیں گے ہم تو ہر طرح کی نصیحت بھول چکے ہیں اور ہر مصیبت سے امن میں ہیں، خوشخبری ہے اس شخص کے لئے جس کے عیب اسے لوگوں کے عیوب سے غافل رکھیں اور وہ اپنے کمائے ہوئے مال کو گناہ کی جگہ پر خرچ نہ کرے اور اہل فقہ و حکمت سے میل جول رکے اور اہل ذلت و گناہ سے علیحدہ رہے، خوشخبری ہے اس شخص کے لئے جس نے اپنے آپ کو کمتر سمجھا اور اپنے اخلاق کو اچھا کیا اور ضرورت سے زائد مال میں سے خرچ کیا اور غیر ضروری بات سے رکا رہا اور سنت نے اسے وسیع کیا اور اس چھوڑ کر بدعت کی طرف مائل نہ ہوا۔
399
طُوبَى لِمَنْ طَابَ كَسْبُهُ، وَصَلُحَتْ سَرِيرَتُهُ، وَكَرُمَتْ عَلَانِيَتُهُ، وَعَزَلَ عَنِ النَّاسِ شَرَّهُ، طُوبَى لِمَنْ عَمِلَ بِعِلْمِهِ
طوبى لمن طاب كسبه، وصلحت سريرته، وكرمت علانيته، وعزل عن الناس شره، طوبى لمن عمل بعلمه
خوشخبری ہے اس شخص کے لئے جس کی کمائی پاکیزہ ہو، جس کا باطن اچھا ہو، جس کا ظاہر عمدہ ہو اور جس نے اپنی برائی لوگوں سے دور رکھی، خوشخبری ہے اس شخص کے لئے جس نے اپنے علم پر عمل کیا
400
طُوبَى لِمَنْ هُدِيَ لِلْإِسْلَامِ، وَكَانَ عَيْشُهُ كَفَافًا وَقَنَعَ
طوبى لمن هدي للإسلام، وكان عيشه كفافا وقنع
خوشخبری ہے اس شخص کے لیے جسے اسلام کی ہدایت مل گئی اور جس کی گزران بقدر کفاف ہو اور وہ قناعت کی دولت سے بہرہ ور ہو
401
ابْنَ آدَمَ عِنْدَكَ مَا يَكْفِيكَ وَأَنْتَ تَطْلُبُ مَا يُطْغِيكَ، ابْنَ آدَمَ لَا بِقَلِيلٍ تَقْنَعُ، وَلَا مِنْ كَثِيرٍ تَشْبَعُ
ابن آدم عندك ما يكفيك وأنت تطلب ما يطغيك، ابن آدم لا بقليل تقنع، ولا من كثير تشبع
ابن آدم! تیرے پاس وہ ہے جو تجھے کافی ہے جبکہ تو ایسی چیز طلب کرتا ہے جو تجھے سرکش بنا دے۔ ابن آدم! تو تھوڑے پر قناعت نہیں کرتا اور زیادہ سے سیر نہیں ہوتا
402
اشْفَعُوا تُؤْجَرُوا
اشفعوا تؤجروا
تم سفارش کرو تمہیں اجر دیا جائے گا
403
سَافِرُوا تَصِحُّوا وَتَغْنَمُوا
سافروا تصحوا وتغنموا
سفر کیا کر و صحت مند رہوگے اور غنیمتیں حاصل کرو گے
404
يَسِّرُوا وَلَا تُعَسِّرُوا، وَسَكِّنُوا وَلَا تُنَفِّرُوا
يسروا ولا تعسروا، وسكنوا ولا تنفروا
آسانی کرو سختی نہ کرو، اطمینان دلاونفرت نہ پھیلاؤ
405
قَارِبُوا وَسَدِّدُوا
قاربوا وسددوا
میانہ روی اختیار کرو اور سید ھے سیدھے رہو
406
زُرْ غِبًّا تَزْدَدْ حُبًّا
زر غبا تزدد حبا
وقتاً فوقتاً (اپنے مسلمان بھائی کی) زیارت کیا کر محبت میں اضافہ ہوگا
407
قَيِّدْهَا وَتَوَكَّلْ
قيدها وتوكل
اسے باندھ اور (پھر اللہ پر) توکل کر
408
ابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ
ابدأ بمن تعول
جن کی تو عیال داری کرتا ہے (صدقہ و خیرات) ان سے شروع کر
409
أُخْبُرْ تَقْلِهْ، وَثِقَ بِالنَّاسِ رُوَيْدًا
أخبر تقله، وثق بالناس رويدا
تو لوگوں کو آزما (جب تو انہیں آزمائے گا تو ان کے دلی جذبات تجھ پر عیاں ہو جائیں گے تو) تو ان سے قطع تعلق پر مجبور ہو جائے گا
410
قَيِّدُوا الْعِلْمَ بِالْكِتَابِ
قيدوا العلم بالكتاب
علم کولکھ کر محفوظ کر لو
411
أَقِلَّ مِنَ الدَّيْنِ تَكُنْ حُرًّا، وَأَقِلَّ مِنَ الذُّنُوبِ يَهُنْ عَلَيْكَ الْمَوْتُ، وَانْظُرْ فِي أَيِّ نِصَابٍ تَضَعُ وَلَدَكَ فَإِنَّ الْعِرْقَ دَسَّاسٌ.
أقل من الدين تكن حرا، وأقل من الذنوب يهن عليك الموت، وانظر فى أى نصاب تضع ولدك فإن العرق دساس.
قرض کم لو آزاد رہو گے، گناہ کم کرو موت تم پر آسان رہے گی، اور دیکھ سوچ لو کہ (حصول) اولاد (کے لیے اپنا نطفہ) کہاں گرا رہے ہو کیونکہ (قرابت کی) رگ (بڑوں کا اخلاق اولاد میں) کھینچ لانے والی ہے
412
«كُنَّ وَرِعًا تَكُنْ أَعْبُدَ النَّاسِ، وَكُنَّ قَنِعًا تَكُنْ أَشْكَرَ النَّاسِ، وَأَحْبِبِ لِلنَّاسِ مَا تُحِبُّ لِنَفْسِكَ تَكُنْ مُؤْمِنًا، وَأَحْسِنْ مُجَاوَرَةَ مَنْ جَاوَرَكَ تَكُنْ مُسْلِمًا»
كن ورعا تكن أعبد الناس، وكن قنعا تكن أشكر الناس، وأحبب للناس ما تحب لنفسك تكن مؤمنا، وأحسن مجاورة من جاورك تكن مسلما
پرہیز گار بنو لوگوں میں سب سے زیادہ عبادت گزار ہو جاؤ گے، قناعت اختیار کرو لوگوں میں سب سے زیادہ شکر گزار بن جاؤ گے، لوگوں کے لیے وہی پسند کرو جو اپنے لیے پسند کرتے ہو مومن بن جاؤ گے اور اپنے پڑوسی کے ساتھ اچھا سلوک کرو (حقیقی) مسلمان بن جاؤ گے
413
أَبَا هِرٍّ أَحْسِنْ جِوَارَ مَنْ جَاوَرَكَ تَكُنْ مُسْلِمًا وَأَحْسَنْ مُصَاحَبَةِ مَنْ صَاحَبَكَ تَكُنْ مُؤْمِنًا، وَاعْمَلْ بِفَرَائِضِ اللَّهِ تَكُنْ عَابِدًا، وَارْضَ بِقَسْمِ اللَّهِ تَكُنْ زَاهِدًا
أبا هر أحسن جوار من جاورك تكن مسلما وأحسن مصاحبة من صاحبك تكن مؤمنا، واعمل بفرائض الله تكن عابدا، وارض بقسم الله تكن زاهدا
ابوہر! اپنے پڑوسی کے ساتھ اچھا سلوک کرو (حقیقی) مسلمان بن جاؤ گے، اپنے ساتھی کے ساتھ حسن سلوک کرو مومن بن جاؤ گے، اللہ کے فرائض پر عمل کر و عبادت گزار بن جاؤ گے اور اللہ کی تقسیم پر راضی رہو زاہد بن جاؤ گے۔
414
ازْهَدْ فِي الدُّنْيَا يُحِبُّكَ اللَّهُ، وَازْهَدْ فِيمَا فِي أَيْدِي النَّاسِ يُحِبُّكَ النَّاسُ
ازهد فى الدنيا يحبك الله، وازهد فيما فى أيدي الناس يحبك الناس
دنیا سے بے رغبتی اختیار کرو اللہ تم سے محبت کرے گا اور لوگوں کے پاس جو کچھ ہے اس سے بے نیاز رہو لوگ تم سے محبت کریں گے
415
كُنَّ فِي الدُّنْيَا كَأَنَّكَ غَرِيبٌ أَوْ كَأَنَّكَ عَابِرُ سَبِيلٍ، وَعَدَّ نَفْسَكَ فِي أَصْحَابِ الْقُبُورِ
كن فى الدنيا كأنك غريب أو كأنك عابر سبيل، وعد نفسك فى أصحاب القبور
دنیا میں ایسے رہو گویا ایک پردیسی ہو یا گویا ایک راہ گیر ہو اور اپنے آپ کو قبر والوں میں شمار کرو
416
«دَعْ مَا يَرِيبُكَ إِلَى مَا لَا يَرِيبُكُ»
دع ما يريبك إلى ما لا يريبك
جس چیز میں شک ہو اسے چھوڑ کر اسے اختیار کرو جس میں شک نہ ہو
417
انْصُرْ أَخَاكَ ظَالِمًا أَوْ مَظْلُومًا
انصر أخاك ظالما أو مظلوما
اپنے بھائی کی مدد کرو خواہ وہ ظالم ہو یا مظلوم۔
418
ارْحَمْ مَنْ فِي الْأَرْضِ يَرْحَمْكَ مَنْ فِي السَّمَاءِ
ارحم من فى الأرض يرحمك من فى السماء
تم زمین والوں پر رحم کرو آسمان والا تم پر رحم کرے گا
419
اسْمَحْ يُسْمَحْ لَكَ
اسمح يسمح لك
نرمی برتو تمہارے ساتھ بھی نرمی برتی جائے گی
420
أَسْبِغِ الْوُضُوءَ يَزِدْ فِي عُمُرِكَ، وَسَلِّمْ عَلَى أَهْلِ بَيْتِكَ يَكْثُرْ خَيْرُ بَيْتِكَ
أسبغ الوضوء يزد فى عمرك، وسلم على أهل بيتك يكثر خير بيتك
وضو مکمل کرو تمہاری عمر میں اضافہ ہوگا، اپنے گھر والوں کو سلام کرو تمہارے گھر میں خیر و برکت بڑھے گی
421
اسْتَعْفِفْ عَنِ السُّؤَالِ مَا اسْتَطَعْتَ
استعفف عن السؤال ما استطعت
جہاں تک ممکن ہو مانگنے سے بچو
422
قُلِ الْحَقَّ وَإِنْ كَانَ مُرًّا
قل الحق وإن كان مرا
حق بات کہو اگر چہ وہ کڑوی ہی ہو
423
«اتَّقِ اللَّهَ حَيْثُ كُنْتَ، وَأَتْبِعِ السَّيِّئَةَ الْحَسَنَةَ تَمْحُهَا، وَخَالِقِ النَّاسَ بِخُلُقٍ حَسَنٍ»
اتق الله حيث كنت، وأتبع السيئة الحسنة تمحها، وخالق الناس بخلق حسن
جہاں کہیں بھی ہو اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو اور گناہ کے بعد نیکی کرلیا کرو وہ (نیکی) اس (گناہ) کو مٹا دے گی اور لوگوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آؤ
424
بُلُّوا أَرْحَامَكُمْ وَلَوْ بِالسَّلَامِ
بلوا أرحامكم ولو بالسلام
اپنے رشتے ناطے تروتازہ رکھو اگر چہ سلام کے ذریعے ہی ہو
425
تَهَادَوْا تَزْدَادُوا حُبًّا، وَهَاجِرُوا تُورِثُوا أَبْنَاءَكُمْ مَجْدًا، وَأَقِيلُوا الْكِرَامَ عَثَرَاتِهِمْ
تهادوا تزدادوا حبا، وهاجروا تورثوا أبناءكم مجدا، وأقيلوا الكرام عثراتهم
آپس میں تحائف دیا کرو باہمی محبت بڑھے گی، ہجرت کیا کرو تمہاری آل اولاد کی عزت و بزرگی میں اضافہ ہوگا اور معزز لوگوں کی خطاؤں سے درگزر کیا کرو
426
تَهَادَوْا فَإِنَّ الْهَدِيَّةَ تُذْهِبُ وَحَرَ الصَّدْرِ
تهادوا فإن الهدية تذهب وحر الصدر
آپس میں تحائف دیا کرو کیونکہ تحفہ سینے کا کینہ دور کرتا ہے
427
تَهَادَوْا تَحَابُّوا
تهادوا تحابوا
آپس میں تحائف دیا کرو باہمی محبت پیدا ہوگی
428
تَهَادَوْا بَيْنَكُمْ فَإِنَّ الْهَدِيَّةَ تُذْهِبُ بِالسَّخِيمَةِ
تهادوا بينكم فإن الهدية تذهب بالسخيمة
آپس میں تحائف دیا کرو کیونکہ تحفہ کینے کو دور کرتا ہے
429
تَهَادَوْا فَإِنَّهُ يُضَعِّفُ الْحُبَّ وَيَذْهَبُ بِغَوَائِلِ الصَّدْرِ
تهادوا فإنه يضعف الحب ويذهب بغوائل الصدر
آپس میں تحائف دیا کرو کیونکہ یہ محبت بڑھاتا ہے اور سینے کی کدورتیں دور کرتاہے
430
تَهَادَوْا فَإِنَّ الْهَدِيَّةَ تَذْهَبُ بِالضَّغَائِنِ
تهادوا فإن الهدية تذهب بالضغائن
آپس میں تحائف دیا کرو کیونکہ تحفہ عداوت دور کرتا ہے
431
اطْلُبُوا الْخَيْرَ عِنْدَ حِسَانِ الْوُجُوهِ
اطلبوا الخير عند حسان الوجوه
خیر و بھلائی خوبصورت چہروں کے پاس طلب کرو۔
432
بَلِّغُوا عَنِّي وَلَوْ آيَةً، وَحَدِّثُوا عَنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ وَلَا حَرَجَ
بلغوا عني ولو آية، وحدثوا عن بني إسرائيل ولا حرج
مجھ سے (جو سنو آ گے) پہنچا دو، خواہ ایک آیت ہی ہو اور بنی اسرائیل سے بیان کرو کوئی حرج نہیں
433
اتَّقُوا فِرَاسَةَ الْمُؤْمِنِ فَإِنَّهُ يَنْظُرُ بِنُورِ اللَّهِ
اتقوا فراسة المؤمن فإنه ينظر بنور الله
مومن کی فراست سے ڈرو کیونکہ وہ اللہ کے نور سے دیکھتا ہے
434
اتَّقُوا الْحَرَامَ فِي الْبُنْيَانِ فَإِنَّهُ أَسَاسُ الْخَرَابِ
اتقوا الحرام فى البنيان فإنه أساس الخراب
تعمیرات کے سلسلے میں حرام مال سے بچو کیونکہ وہ خرابی کی جڑ ہے
435
أَكْرِمُوا أَوْلَادَكُمْ وَأَحْسِنُوا آدَابَهُمْ
أكرموا أولادكم وأحسنوا آدابهم
اپنی اولاد کو عزت دو اور انہیں اچھے ادب سکھاؤ
436
قُولُوا خَيْرًا تَغْنَمُوا، وَاسْكُتُوا عَنْ شَرٍّ تَسْلَمُوا
قولوا خيرا تغنموا، واسكتوا عن شر تسلموا
اچھی بات کہو فائدہ میں رہو گے اور بری بات سے خاموش رہو سلامتی میں رہو گے
437
تَخَيَّرُوا لِنُطَفِكُمْ
تخيروا لنطفكم
اپنے نطفوں کے لیے (بہتر عورتوں کا) انتخاب کرو
438
أَكْثِرُوا مِنْ ذِكْرِ هَادِمِ اللَّذَّاتِ
أكثروا من ذكر هادم اللذات
لذتوں کو تباہ کرنے والی (موت) کو کثرت سے یاد کرو
439
رَوِّحُوا الْقُلُوبَ سَاعَةً بِسَاعَةٍ
روحوا القلوب ساعة بساعة
گھڑی دو گھڑی دلوں کو راحت پہنچا لیا کرو
440
اعْتَمُّوا تَزْدَادُوا حِلْمًا
اعتموا تزدادوا حلما
عمامہ باندھا کرو تمہارے حلم میں اضافہ ہوگا
441
«اعْمَلُوا فَكُلٌّ مُيَسَّرٌ لِمَا خُلِقَ لَهُ»
اعملوا فكل ميسر لما خلق له
تم عمل کرتے رہو ہر شخص کے لئے وہ عمل آسان کردیا جاتا ہے جس کے لئے وہ پید کیا گیا ہے
442
تَزَوَّجُوا الْوَدُودَ الْوَلُودَ
تزوجوا الودود الولود
محبت کرنے والی، زیادہ بچے جننے والی عورت سے شادی کرو
443
تَسَحَّرُوا فَإِنَّ فِي السَّحُورِ بَرَكَةً
تسحروا فإن فى السحور بركة
سحری کیا کرو کیونکہ سحری میں برکت ہے
444
اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ
اتقوا النار ولو بشق تمرة
آگ سے بچو اگر چہ کھجور کے ایک ٹکڑے کے ساتھ ہی ہو
445
«اتَّقُوا الشُّحَّ فَإِنَّهُ أَهْلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ»
اتقوا الشح فإنه أهلك من كان قبلكم
کنجوسی سے بچو کیونکہ اس نے تم سے پہلے لوگوں کو ہلاک کر دیا تھا
446
اسْتَغْنُوا عَنِ النَّاسِ وَلَوْ بِشَوْصِ سِوَاكٍ
استغنوا عن الناس ولو بشوص سواك
لوگوں سے بے نیاز رہو اگر چہ مسواک ہی کا معاملہ ہو
447
«اعْرُوا النِّسَاءَ يَلْزَمْنَ الْحِجَالَ»
اعروا النساء يلزمن الحجال
عورتوں کو واجبی سے کپڑے دو تاکہ وہ اپنے گھروں میں ٹکی رہیں
448
«اسْتَوْصُوا بِالنِّسَاءِ خَيْرًا فَإِنَّهُنَّ عَوَانٍ عِنْدَكُمْ»
استوصوا بالنساء خيرا فإنهن عوان عندكم
عورتوں کے بارے میں خیر کی نصیحت قبول کرو کیونکہ وہ تمہارے پاس قیدی ہیں
449
«حَصِّنُوا أَمْوَالَكُمْ بِالزَّكَاةِ، وَدَاوُوا مَرْضَاكُمْ بِالصَّدَقَةِ، وَأَعِدُّوا لِلْبَلَاءِ الدُّعَاءَ»
حصنوا أموالكم بالزكاة، وداووا مرضاكم بالصدقة، وأعدوا للبلاء الدعاء
اپنے مالوں کو زکواۃ کے ذریعے محفوظ کرو، اپنے مریضوں کا صدقہ کے ذریعے علاج کرو اور مصیبت کا دعا کے ذریعے سامنا کرو
450
«اغْتَنِمُوا الدُّعَاءَ عِنْدَ الرِّقَّةِ فَإِنَّهَا رَحْمَةٌ»
اغتنموا الدعاء عند الرقة فإنها رحمة
رقت طاری ہوتے وقت دعا کو غنیمت جانو کیونکہ وہ رحمت ہے
451
«أَلِظُّوا بِيَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ»
ألظوا بيا ذا الجلال والإكرام
(اپنی دعاؤں میں) یا ذالجلال والاکرام کو خوب اہتمام کرو
452
«الْتَمِسُوا الرِّزْقَ فِي خَبَايَا الْأَرْضِ»
التمسوا الرزق فى خبايا الأرض
رزق کھیتی میں تلاش کرو
453
«تَفَرَّغُوا مِنْ هُمُومِ الدُّنْيَا مَا اسْتَطَعْتُمْ»
تفرغوا من هموم الدنيا ما استطعتم
جہاں تک ہوسکے دنیا کے غموں سے فارغ رہو
454
«كِيلُوا طَعَامَكُمْ يُبَارَكْ لَكُمْ فِيهِ»
كيلوا طعامكم يبارك لكم فيه
اپنا غلہ ماپ لیا کرو تمہارے لیے برکت ہوگی
455
«اطْلُبُوا الْفَضْلَ عِنْدَ الرُّحَمَاءِ مِنْ أُمَّتِي، تَعِيشُوا فِي أَكْنَافِهِمْ»
اطلبوا الفضل عند الرحماء من أمتي، تعيشوا فى أكنافهم
تم خیر و بھلائی میرے بندوں میں سے رحم کرنے والوں کے پاس طلب کرو ان کے سائے میں زندگی گزارو
456
اطْلُبُوا الْخَيْرَ دَهْرَكُمْ
اطلبوا الخير دهركم
خیر وبھلائی ہر وقت طلب کرو
457
اجْمَعُوا وُضُوءَكُمْ جَمَعَ اللَّهُ شَمْلَكُمْ
اجمعوا وضوءكم جمع الله شملكم
وضو کا پانی جمع کرو اللہ تمہارے پراگندہ حالات درست فرما دے گا
458
«نَوِّرُوا بِالْفَجْرِ فَإِنَّهُ أَعْظَمُ لِلْأَجْرِ» ،
نوروا بالفجر فإنه أعظم للأجر ،
فجر کو خوب روشن کرو کیونکہ وہ ثواب میں زیادہ باعث اجر ہے
459
تَمَسَّحُوا بِالْأَرْضِ فَإِنَّهَا بِكُمْ بَرَّةٌ
تمسحوا بالأرض فإنها بكم برة
زمین سے تمیم کرو کیونکہ وہ تم پر شفقت کرنے والی ہے
460
«دَعُوا النَّاسَ يَرْزُقُ اللَّهُ بَعْضَهُمْ مِنْ بَعْضٍ»
دعوا الناس يرزق الله بعضهم من بعض
لوگوں کو (آزاد) چھوڑ دو اللہ تعالیٰ بعض کو بعض کے ذریعے رزق دیتا ہے
461
اسْتَعِينُوا عَلَى أُمُورِكُمْ بِالْكِتْمَانِ
استعينوا على أموركم بالكتمان
اپنے معاملات کو پوشیدہ رکہنے سے مدد حاصل کرو
462
اسْتَعِينُوا عَلَى إِنْجَاحِ الْحَوَائِجِ بِالْكِتْمَانِ لَهَا
استعينوا على إنجاح الحوائج بالكتمان لها
اپنی ضروریات پوری کرنے پر رازوں کو پوشیدہ رکھنے سے مدد حاصل کرو
463
الْتَمِسُوا الْجَارَ قَبْلَ شِرَاءِ الدَّارِ
التمسوا الجار قبل شراء الدار
گھر خریدنے سے پہلے اچھا پڑوسی تلاش کرو
464
«تَدَاوَوْا فَإِنَّ الَّذِي أَنْزَلَ الدَّاءَ أَنْزَلَ الدَّوَاءَ»
تداووا فإن الذى أنزل الداء أنزل الدواء
تم علاج معالجہ کرو کیونکہ جس ذات نے بیماری اتاری ہے اس نے دوا بھی اتاری ہے
465
«احْثُوا فِي وَجْهِ الْمَدَّاحِينَ التُّرَابَ»
احثوا فى وجه المداحين التراب
(روبرو) تعریف کرنے والوں کے چہروں پر مٹی ڈالو
466
أَحْسِنُوا إِذَا وُلِّيتُمْ، وَاعْفُوا عَمَّا مَلَكْتُمْ
أحسنوا إذا وليتم، واعفوا عما ملكتم
جب تمہیں امارت سونپی جائے تو اچھا معاملہ کرو اور اپنی رعایا سے درگزر کرو
467
أَطْعِمُوا طَعَامَكُمُ الْأَتْقِيَاءَ، وَأُولُوا مَعْرُوفَكُمُ الْمُؤْمِنِينَ
أطعموا طعامكم الأتقياء، وأولوا معروفكم المؤمنين
اپنا کھانا متقی لوگوں کو کھلاؤ اور مومنوں کے ساتھ بھلائی کرو
468
«اسْتَعِيذُوا بِاللَّهِ مِنْ طَمَعٍ يَهْدِي إِلَى طَبْعٍ»
استعيذوا بالله من طمع يهدي إلى طبع
اس لالچ سے اللہ کی پناہ مانکو جو (دلوں پر) مہر لگنے کی طرف پہنچا دے
469
أَجْمِلُوا فِي طَلَبِ الدُّنْيَا
أجملوا فى طلب الدنيا
حصول دنیا کے لیے اچھا طریقہ اختیار کرو
470
أَصْلِحُوا دُنْيَاكُمْ، وَاعْمَلُوا لِآخِرَتِكُمْ
أصلحوا دنياكم، واعملوا لآخرتكم
تم اپنی دنیا کو درست رکھو اور اپنی آخرت کے لیے عمل کرو
471
«أَفْشُوا السَّلَامَ تَسْلَمُوا»
أفشوا السلام تسلموا
سلام کو عام کرو سلامت رہو گے
472
أَفْشُوا السَّلَامَ، وَأَطْعِمُوا الطَّعَامَ
أفشوا السلام، وأطعموا الطعام
سلام عام کرو، کھانا کھلاؤ
473
احْفَظُونِي فِي أَصْحَابِي فَإِنَّهُمْ خِيَارُ أُمَّتِي
احفظوني فى أصحابي فإنهم خيار أمتي
میرے صحابہ کے بارے میں میرا خیال رکھو، بے شک وہ میری امت کے بہترین لوگ ہیں
474
«احْفَظُونِي فِي عِتْرَتِي»
احفظوني فى عترتي
میری عترت (خاص الخاص رشتے داروں) کے بارے میں میرا خیال رکھو
475
اسْتَرْشِدُوا ذَوِي الْعُقُولِ تُرْشَدُوا
استرشدوا ذوي العقول ترشدوا
عقل والوں سے راہنمائی طلب کرو راہنمائی پا لو گے
476
تُوبُوا إِلَى رَبِّكُمْ قَبْلَ أَنْ تَمُوتُوا
توبوا إلى ربكم قبل أن تموتوا
مرنے سے پہلے اپنے رب کی طرف رجوع کر لو
477
تَجَافُوا عَنْ عُقُوبَةِ ذَوِي الْمُرُوءَةِ مَا لَمْ يَكُنْ حَدًّا
تجافوا عن عقوبة ذوي المروءة ما لم يكن حدا
جب کسی شرعی حد کا معاملہ نہ ہو تو صاحب مروت لوگوں کو سزا دینے سے پہلو تہی کرو
478
تَجَافُوا عَنْ ذَنْبِ السَّخِيِّ، فَإِنَّ اللَّهَ آخِذٌ بِيَدِهِ كُلَّمَا عَثَرَ
تجافوا عن ذنب السخي، فإن الله آخذ بيده كلما عثر
سخی آدمی کی لغزش سے پہلو تہی کرو کیونکہ وہ جب بھی پھسلتا ہے اللہ اس کا ہاتھ تھام لینے والا ہے
479
عُودُوا الْمَرِيضَ
عودوا المريض
مریض کی عیادت کرو
480
لِيَكُنْ بَلَاغُ أَحَدِكُمْ فِي الدُّنْيَا زَادَ الرَّاكِبِ
ليكن بلاغ أحدكم فى الدنيا زاد الراكب
تم میں سے ہر شخص کا دنیا میں اتنا ہی خرج وحصہ ہونا چاہیے جتنا کہ ایک سوار کا تو شہ ہوتا ہے
481
اغْتَنِمْ خَمْسًا قَبْلَ خَمْسٍ
اغتنم خمسا قبل خمس
پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں سے پہلے غنیمت جانو
482
لِيَأْخُذِ الْعَبْدُ مِنْ نَفْسِهِ لِنَفْسِهِ
ليأخذ العبد من نفسه لنفسه
بندے کو چاہیے کہ اپنے نفس سے اپنے لیے (تو شہ اور زاد راہ) پکڑ لے
483
كُونُوا فِي الدُّنْيَا أَضْيَافًا
كونوا فى الدنيا أضيافا
دنیا میں مہمان بن کر رہو
484
أَكْرِمُوا الشُّهُودَ
أكرموا الشهود
گواہوں کی عزت کرو
485
اتَّقُوا دَعْوَةَ الْمَظْلُومِ
اتقوا دعوة المظلوم
مظلوم کی بددعا سے بچو
486
ارْحَمُوا ثَلَاثَةً
ارحموا ثلاثة
تین آدمیوں پر رحم کھاؤ
487
تَعَشُّوا وَلَوْ بِكَفٍّ مِنْ حَشَفٍ
تعشوا ولو بكف من حشف
رات کا کھانا کھایا کرو اگرچہ مٹھی بھر ردی کھجور ہی کیوں نہ ہو
488
انْظُرُوا إِلَى مَنْ هُوَ أَسْفَلَ مِنْكُمْ
انظروا إلى من هو أسفل منكم
جو تم سے نچلے درجے میں ہے اس کی طرف دیکھو
489
«أَمِطِ الْأَذَى عَنْ طَرِيقِ الْمُسْلِمِينَ تَكْثُرُ حَسَنَاتُكَ»
أمط الأذى عن طريق المسلمين تكثر حسناتك
مسلمانوں کے راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹا دیا کر تیری نیکیوں میں اضافہ ہوگا
490
أَحْبِبْ حَبِيبَكَ هَوَّنًا مَا
أحبب حبيبك هونا ما
اپنے دوست سے ایک حد تک ہی محبت کر
491
أُوصِيكَ بِتَقْوَى اللَّهِ فَإِنَّهُ رَأْسُ أَمْرِكَ
أوصيك بتقوى الله فإنه رأس أمرك
میں تجھے اللہ کا تقویٰ اختیار کرنے کی وصیت کرتا ہوں کیونکہ وہ تیرے کام کی بنیاد ہے
492
اقْرَأِ الْقُرْآنَ مَا نَهَاكَ
اقرأ القرآن ما نهاك
قرآن پڑھ وہ تجھے (برائی سے) روکے گا
493
أَدِّ الْأَمَانَةَ إِلَى مَنِ ائْتَمَنَكَ
أد الأمانة إلى من ائتمنك
جس نے تیرے پاس امانت رکھی ہو اس کی امانت ادا کر
494
أَعْطُوا الْأَجِيرَ أَجْرَهُ قَبْلَ أَنْ يَجِفَّ عَرَقُهُ
أعطوا الأجير أجره قبل أن يجف عرقه
مزدور کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے اس کی مزدوری ادا کردو
495
احْفَظِ اللَّهَ يَحْفَظْكَ
احفظ الله يحفظك
تو اللہ (کے احکام) کی حفاظت کر اللہ تیری حفاظت کرے گا
496
عِشْ مَا شِئْتَ فَإِنَّكَ مَيِّتٌ
عش ما شئت فإنك ميت
آپ جتنا چاہیں جی لیں بالآخر آپ نے مرنا ہے
497
اصْنَعِ الْمَعْرُوفَ إِلَى مَنْ هُوَ أَهْلُهُ
اصنع المعروف إلى من هو أهله
اس شخص کے ساتھ نیکی کر جو اس کا مستحق ہو
498
اشْتَدِّي أَزْمَةٌ تَنْفَرِجِي
اشتدي أزمة تنفرجي
اے سختی! تو جہاں تک پہنچنا چاہتی ہے پہنچ جا (بالآخر خود بخود) تو دور ہو جائے گی
499
أَنْفِقْ يَا بِلَالُ، وَلَا تَخْشَ مِنْ ذِي الْعَرْشِ إِقْلَالًا
أنفق يا بلال، ولا تخش من ذي العرش إقلالا
اے بلال! تم خرچ کرو اور عرش والے سے کمی کا خوف نہ کرو
500
بَشِّرِ الْمَشَّائِينَ فِي ظُلَمِ اللَّيْلِ إِلَى الْمَسَاجِدِ بِالنُّورِ التَّامِّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ
بشر المشائين فى ظلم الليل إلى المساجد بالنور التام يوم القيامة
رات کے اندھیروں میں چل کر مسجدوں کی طرف آنے والوں کو روز قیامت مکمل نور کی بشارت دے دو
501
«عَلَيْكَ بِذَاتِ الدِّينِ تَرِبَتْ يَدَاكَ»
عليك بذات الدين تربت يداك
دین دار عورت حاصل کر تیرے ہاتھ خاک آلود ہوں
502
عَلَيْكُمْ مِنَ الْأَعْمَالِ بِمَا تُطِيقُونَ فَإِنَّ اللَّهَ لَا يَمَلُّ حَتَّى تَمَلُّوا
عليكم من الأعمال بما تطيقون فإن الله لا يمل حتى تملوا
ان اعمال کو لازم پکڑو جن کی تم طاقت رکھتے ہو کیونکہ اللہ نہیں تھکتا تم تھک جاتے ہو
503
إِذَا وَزَنْتُمْ فَأَرْجِحُوا
إذا وزنتم فأرجحوا
جب تم تولو تو جھکا کر تولو
504
إِذَا أَتَاكُمْ كَرِيمُ قَوْمٍ فَأَكْرِمُوهُ
إذا أتاكم كريم قوم فأكرموه
جب تمہارے پاس کسی قوم کا کوئی معز زشخص آئے تو اس کی عزت کرو
505
إِذَا جَاءَكُمُ الزَّائِرُ فَأَكْرِمُوهُ
إذا جاءكم الزائر فأكرموه
جب تمہارے پاس ملاقات کرنے والا آئے تو اس کی عزت کرو
506
«إِذَا غَضِبْتَ فَاسْكُتْ»
إذا غضبت فاسكت
جب تجھے غصہ آئے تو خاموش ہوجا
507
إِذَا أَحَبَّ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ فَلْيُعْلِمْهُ
إذا أحب أحدكم أخاه فليعلمه
جب تم میں سے کوئی شخص اپنے بھائی سے محبت کرے تو اسے آگاہ کر دے
508
«إِذَا بُويِعَ لِخَلِيفَتَيْنِ فَاقْتُلُوا الْآخَرَ مِنْهُمَا»
إذا بويع لخليفتين فاقتلوا الآخر منهما
جب دو خلیفوں کے لئے بیعت لی جائے تو ان میں سے دوسرے کو قتل کردو
509
«إِذَا تَمَنَّى أَحَدُكُمْ فَلْيَنْظُرْ مَا يَتَمَنَّى فَإِنَّهُ لَا يَدْرِي مَا كُتِبَ لَهُ مِنْ أُمْنِيَّتِهِ»
إذا تمنى أحدكم فلينظر ما يتمنى فإنه لا يدري ما كتب له من أمنيته
جب تم میں سے کوئی شخص آرزو کرے تو اسے دیکھ لینا چاہئے کہ وہ کس چیز کی آرزو کر رہا ہے کیونکہ اسے علم نہیں کہ اس کی آرزو میں سے اس کے لئے کیا کچھ لکھا جائے گا
510
«مَا عَالَ مَنِ اقْتَصَدَ»
ما عال من اقتصد
جس نے میانہ روی اختیار کی وہ محتاج نہیں ہوگا
511
مَا أَعَزَّ اللَّهُ بِجَهْلٍ قَطُّ
ما أعز الله بجهل قط
الله تعالىٰ جہالت کے سبب کبھی عزت نہیں دیتا
512
مَا نُزِعَتِ الرَّحْمَةُ إِلَّا مِنْ شَقِيٍّ
ما نزعت الرحمة إلا من شقي
رحمت کسی بد بخت ہی سے چھینی جاتی ہے
513
مَا شَقِيَ عَبْدٌ قَطِّ بِمَشُورَةٍ
ما شقي عبد قط بمشورة
مشورہ کرنے سے بندہ کبھی ناکام نہیں ہوتا
514
مَا خَابَ مَنِ اسْتَخَارَ
ما خاب من استخار
جو شخص استخارہ کرے وہ نا کام نہیں ہوتا
515
مَا آمَنَ بِالْقُرْآنِ مَنِ اسْتَحَلَّ مَحَارِمَهُ
ما آمن بالقرآن من استحل محارمه
وہ شخص قرآن پر ایمان نہیں لایا جس نے اس کی حرام کردہ چیزوں کو حلال جانا
516
مَا رُزِقَ الْعَبْدُ رِزْقًا أَوْسَعَ عَلَيْهِ مِنَ الصَّبْرِ
ما رزق العبد رزقا أوسع عليه من الصبر
بندے کو صبر سے زیادہ فراخ اور کشادہ کوئی رزق نہیں دیا گیا
517
مَا خَالَطَتِ الصَّدَقَةُ مَالًا إِلَّا أَهْلَكَتْهُ
ما خالطت الصدقة مالا إلا أهلكته
صدقہ جس مال میں بھی مل جائے اس (مال) کو تباہ کر دیتا ہے
518
مَا نَقَصَ مَالٌ مِنْ صَدَقَةٍ
ما نقص مال من صدقة
صدقہ کرنے سے مال کم نہیں ہوتا
519
مَا تَرَكْتُ بَعْدِي فِتْنَةً أَضَرُّ عَلَى الرِّجَالِ مِنَ النِّسَاءِ
ما تركت بعدي فتنة أضر على الرجال من النساء
میں نے اپنے بعد مردوں پر عورتوں سے بڑا مضر کوئی فتنہ نہیں چھوڑا
520
مَا أَصَرَّ مَنِ اسْتَغْفَرَ وَلَوْ عَادَ فِي الْيَوْمِ سَبْعِينَ مَرَّةً
ما أصر من استغفر ولو عاد فى اليوم سبعين مرة
جس نے استغفار کیا اس نے (گناہ پر) اصرار نہیں کیا اگر چہ وہ دن میں ستر بار بھی (اس گناہ کا) اعادہ کرے
521
مَا أَحْسَنَ عَبْدٌ الصَّدَقَةَ إِلَّا أَحْسَنَ اللَّهُ الْخِلَافَةَ عَلَى تَرِكَتِهِ
ما أحسن عبد الصدقة إلا أحسن الله الخلافة على تركته
بندہ جس قدر اچھا صدقہ کرتا ہے اللہ اس کے ترکے پر اسی قدر اچھے وارث بناتا ہے
522
مَا رَأَيْتُ مِثْلَ النَّارِ نَامَ هَارِبُهَا، وَلَا مِثْلَ الْجَنَّةِ نَامَ طَالِبُهَا
ما رأيت مثل النار نام هاربها، ولا مثل الجنة نام طالبها
میں نے جہنم جیسی کوئی (خوفناک) جگہ نہیں دیکھی کہ جس سے بھاگنے والا (غفلت کی نیند) سو رہا ہو اور نہ جنت جیسی کوئی (نعمتوں والی) جگہ دیکھی کہ جس کا طالب (غفلت کی نیند) سورہا ہو
523
مَا كَانَ الرِّفْقُ فِي شَيْءٍ إِلَّا زَانَهُ
ما كان الرفق فى شيء إلا زانه
جس چیز میں رفق ہوا سے یہ خوشنما بنا دیتی ہے اور جس چیز میں اکھٹرپن ہوا سے یہ بدنما بنا دیتی ہے
524
مَا اسْتَرْذَلَ اللَّهُ عَبْدًا قَطُّ إِلَّا حَظَرَ عَنْهُ الْعِلْمَ وَالْأَدَبَ
ما استرذل الله عبدا قط إلا حظر عنه العلم والأدب
اللہ کی نظر میں وہی بندہ ذلیل و حقیر ہے جو علم وادب سے محروم ہو
525
مَا أَنْزَلَ اللَّهُ مِنْ دَاءٍ إِلَّا أَنْزَلَ اللَّهُ لَهُ شِفَاءً
ما أنزل الله من داء إلا أنزل الله له شفاء
الله نے جو بهی بيماری نازل كی ہے اس كی شفا بھی اتاری ہے
526
«مَا زَانَ اللَّهُ عَبْدًا بِزِينَةٍ أَفْضَلَ مِنْ عَفَافٍ فِي دِينِهِ وَفَرْجِهِ»
ما زان الله عبدا بزينة أفضل من عفاف فى دينه وفرجه
اللہ تعالیٰ نے بندے کو اس کے دین اور اس کی شرم گاہ کی غفلت و پاکدامنی سے بڑھ کر کسی زینت کے ساتھ مزین نہیں کیا
527
مَا عَظُمَتْ نِعْمَةُ اللَّهِ عَلَى عَبْدٍ إِلَّا عَظُمَتْ مُؤْنَةُ النَّاسِ عَلَيْهِ
ما عظمت نعمة الله على عبد إلا عظمت مؤنة الناس عليه
جس بندے پر اللہ کی نعمت زیادہ ہو جاتی ہے اس پر لوگوں کی ضروریات کا بوجھ بھی بڑھ جاتا ہے
528
مَا سَتَرَ اللَّهُ عَلَى عَبْدٍ فِي الدُّنْيَا ذَنْبًا فَيُعَيِّرُهُ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ
ما ستر الله على عبد فى الدنيا ذنبا فيعيره به يوم القيامة
اللہ جس بندے کے گناہ پر دنیا میں پردہ پوشی فرما دے تو قیامت کے دن اسے (گناہ) پر عار نہیں دلائے گا
Back