سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”علم کولکھ کر محفوظ کر لو۔“[مسند الشهاب/حدیث: 637]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه تاريخ اصبهان 2/ 199» عبد اللہ بن حسین بن جابر مجروح ہے۔ اس میں اور بھی علتیں ہیں۔
وضاحت: فائدہ: - ثمامہ بن عبد اللہ کا بیان ہے کہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ اپنے بیٹوں سے کہا کرتے تھے: ”میرے بیٹو! اس علم کو لکھ کر محفوظ کرلو۔“[جامع بيان العلم وفضله: 410، وسنده حسن]