مسند الشهاب
احادیث601 سے 800
418. ارْحَمْ مَنْ فِي الْأَرْضِ يَرْحَمْكَ مَنْ فِي السَّمَاءِ
418. تم زمین والوں پر رحم کرو آسمان والا تم پر رحم کرے گا
حدیث نمبر: 647
647 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الْمُعَدِّلُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّاغَانِيُّ، ثنا أَبُو الْجَوَّابِ، ثنا عَمَّارٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «ارْحَمْ مَنْ فِي الْأَرْضِ يَرْحَمْكَ مَنْ فِي السَّمَاءِ»
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم زمین والوں پر رحم کرو آسمان والا تم پر رحم ک [مسند الشهاب/حدیث: 647]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه طيالسي: 333، المعجم الصغير: 281، وابويعلى: 5063» ابوعبیدہ اور سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے درمیان انقطاع ہے، اس میں اور بھی علتیں ہیں۔

وضاحت: فائدہ: -
سیدنا عبد الله بن عمر و رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رحم کرنے والوں پر رحمٰن بھی رحم کرتا ہے، تم زمین والوں پر رحم کرو آسمان والا تم پر رحم کرے گا۔ (ابوداؤد: 4941، ترمذی: 1924، وسنده صحيح)