سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سخی آدمی کی لغزش سے پہلو تہی کرو کیونکہ وہ جب بھی پھسلتا ہے اللہ اس کا ہاتھ تھام لینے والا ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 726]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه المعجم الاوسط: 5710، وشعب الايمان: 10371» لیث بن ابی سلیم ضعیف مدلس ہے، اس میں اس کے علاوہ بھی علتیں ہیں۔