سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اچھی بات کہو فائدہ میں رہو گے اور بری بات سے خاموش رہو سلامتی میں رہو گے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 666]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 405، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 7869»
وضاحت: تشریح: - مطلب یہ ہے کہ اچھی بات کرنے اور بری بات سے خاموش رہنے میں ہی دینی ودنیوی، روحانی و جسمانی فوائد ہیں اور سلامتی بھی اسی میں ہے کہ انسان زبان سے کلمہ خیر ہی نکالے ورنہ چپ رہے۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیں حدیث نمبر 1 47۔