سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آپس میں تحائف دیا کرو باہمی محبت بڑھے گی، ہجرت کیا کرو تمہاری آل اولاد کی عزت و بزرگی میں اضافہ ہوگا اور معزز لوگوں کی خطاؤں سے درگزر کیا کرو۔“[مسند الشهاب/حدیث: 655]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه المعجم الاوسط: 5774، 5775، تاريخ دمشق: 38/80» المثنی ابوحاتم متروک ہے، اس میں اور بھی علتیں ہیں۔