سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لذتوں کو تباہ کرنے والی (موت) کو کثرت سے یاد کرو کیونکہ جس بندے نے بھی اسے تنگی میں یاد کیا ہے اس کے لیے اس نے وسعت پیدا کی ہے اور جس نے اسے وسعت میں یاد کیا ہے اس کے لیے اس نے تنگی پیدا کی ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 668]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه ابن حبان: 2993، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 8004، و النسائي برقم: 1825، و النسائي فى «الكبریٰ» برقم: 1963، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2307، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4258، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8040، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 35468، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8560»
حدیث نمبر: 669
669 - أنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الْمُعَدِّلُ، أنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادَةَ، نا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، نا هَدِيَّةُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ، نا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. وَذَكَرَهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔ اور انہوں نے یہ حدیث بیان کی۔ [مسند الشهاب/حدیث: 669]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2992، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 8004، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 1825، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2307، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4258، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8040»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لذتوں کو تباہ کرنے والی (موت) کو کثرت سے یاد کرو۔“ اور انہوں نے اسے بیان کرتے ہوئے اس میں کہا: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔۔۔۔ اور اسے بیان کیا۔ [مسند الشهاب/حدیث: 670]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2992، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 8004، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 1825، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2307، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4258، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8040»
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لذتوں کو تباہ کرنے والی (موت) کو کثرت سے یاد کروکیونکہ وہ (موت کی یاد) مال کی زیادتی میں ہو تو اس (مال) کو کم کر دیتی ہے اور (اگر) مال کی کمی میں ہو تو اسے زیادہ کر دیتی ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 671]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه ابن الاعرابي: 370، المعجم الاوسط: 5780، شعب الايمان: 41007»
وضاحت: تشریح: - یہ حدیث مبارک نصیحت اور انذار کے حوالے سے بڑی فصیح و بلیغ اور جامع ہے، موت کو کما حقہ یاد رکھنے والا شخص دنیا کی لذتوں میں انہمام اور معصیتوں کے ارتکاب سے باز آ جاتا ہے، اس کے نزدیک دنیا کی لذتیں ہیچ ہو جاتی ہیں اور سب سے بڑی چیز یہ کہ وہ غفلت دور ہو جاتی ہے جو انسان کے لیے نیک اعمال کی راہ میں رکاوٹ بنتی ہے، لہٰذا موت کو کثرت سے یاد کرنا چاہیے اور موت کے بعد پیش آنے والے حالات سے کبھی غفلت نہیں برتنی چاہیے۔ جو بندہ تنگی کی حالت میں موت کو یاد کرتا ہے اس کے لیے وسعت پیدا ہو جاتی ہے اور جو وسعت کی حالت میں اسے یاد کرتا ہے اس کے لیے تنگی پیدا ہو جاتی ہے، یعنی موت کی یاد انسان کو راہ اعتدال پر لے آتی ہے، تنگ دست کی تنگ دستی ہیچ اور مال دار کا مال بے حقیقت، تنگ دست جب کثرت سے موت کو یاد کرتا ہے تو دنیا کو خالی سمجھ کر وہ تھوڑے مال پر قناعت کرنے لگ جاتا ہے لہٰذا اسے تھوڑا مال بھی زیادہ ہی معلوم ہونے لگتا ہے اور مال دار جب کثرت سے موت کو یاد کرتا ہے تو اس کی نظر دنیا کے عارضی مستقبل کی بجائے آخرت کے کبھی نہ ختم ہونے والے مستقبل پر لگ جاتی ہے، دنیا کا مال اس کی نظروں میں حقیر ہو جاتا ہے اس لیے دنیا کا زیادہ مال بھی اسے کم ہی محسوس ہوتا ہے۔