سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔۔۔۔ اور انہوں نے یہ حدیث بیان کی۔ ”جب دو خلیفوں کے لئے بیعت لی جائے تو ان میں سے دوسرے کو قتل کردو۔“[مسند الشهاب/حدیث: 767]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه المعجم الاوسط: 2743، بزار: 7813، ابن الاعرابي: 1067» ابوہلال جمہور کے نزدیک ضعیف ہے، اس میں ایک اور علت بھی ہے۔
وضاحت: فائدہ: - سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب دو خلیفوں کے لیے بیعت لی جائے تو ان میں سے دوسرے کو قتل کر دو۔“[مسلم: 1853]