سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: الله تعالىٰ جہالت کے سبب کبھی عزت نہیں دیتا، برد باری کے سبب کبھی ذلیل نہیں کرتا اور صدقہ کرنے سے مال کم نہیں ہوتا۔“[مسند الشهاب/حدیث: 771]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، قیس بن کعب ضعیف ہے۔
وضاحت: فائدہ: - سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”صدقہ مال میں کمی نہیں کرتا، بندے کے معاف کرنے سے اللہ اس کی عزت بڑھاتا ہے اور جو شخص بھی اللہ کے لیے عاجزی اختیار کرتا ہے اللہ اس کا رتبہ بلند کرتا ہے۔“[مسلم: 2588]