399. خوشخبری ہے اس شخص کے لئے جس کی کمائی پاکیزہ ہو، جس کا باطن اچھا ہو، جس کا ظاہر عمدہ ہو اور جس نے اپنی برائی لوگوں سے دور رکھی، خوشخبری ہے اس شخص کے لئے جس نے اپنے علم پر عمل کیا
سیدنا رکب مصری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خوشخبری ہے اس شخص کے لیے جس نے (اپنے اندر) کوئی نقص وعیب نہ ہونے کے باوجود عاجزی اختیارکی اور فقر ومحتاجی نہ ہونے کے باوجود اپنے آپ کو کم تر سمجھا اور اس مال میں سے خرچ کیا جو اس نے بغیر کسی گناہ کے جمع کیا تھا اور اہل فقہ و حکمت سے میل جول رکھا اور غریب و مسکین لوگوں پر رحم کیا، خوشخبری ہے اس شخص کے لیے جس کی کمائی پاکیزہ ہوں، جس کا باطن اچھا ہو، جس کا ظاہر عمدہ ہو اور جس نے اپنی برائی لوگوں سے دور رکھی، خوشخبری ہے اس شخص کے لیے جس نے اپنے علم پر عمل کیا، ضرورت سے زائد مال میں سے خرچ کیا اور غیر ضروری بات سے رکا رہا۔“[مسند الشهاب/حدیث: 615]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه شعب الايمان: 3116، ابن الاعرابي: 2307» عنبسہ بن سعیدبن غنیم ضعیف ہے، اس میں اور بھی علتیں ہیں۔