سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گواہوں کی عزت کرو کیونکہ اللہ ان کے ذریعے (حق والوں کے) حق ادا کرواتا ہے اور ان کے طفیل ظلم کو روکتا ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 732]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه الضعفاء للعقيلي: 1/ 77، تاريخ دمشق: 5/ 216، تاريخ مدينة السلام: 6/ 269» عبد الصمد بن علی، ابراہیم بن محمد اور عبد الصمد بن موسیٰ مجروح ہیں۔