ابونصیرہ کہتے ہیں کہ میری سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ایک غلام سے ملاقات ہوئی تو میں نے کہا: کیا تم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے کچھ سنا ہے؟ اس نے کہا: ہاں، میں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سناہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے استغفار کیا اس نے (گناہ پر) اصرار نہیں کیا اگر چہ وہ دن میں ستر بار بھی (اس گناہ کا) اعادہ کرے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 788]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 1514، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3559، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 20822، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 137، 138، 139، والبزار فى «مسنده» برقم: 93 م» مولیٰ لابی بکر (ابوبکر کا غلام) مجہول ہے۔
وضاحت: فائدہ: - سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے استغفار کیا اس نے (گناہ پر) اصرار نہیں کیا اگر چہ وہ دن میں ستر بار بھی اس گناہ کا اعادہ کرے۔“[الدعاء للطبراني: 1797، وسنده حسن]