سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آسانی کروسختی نہ کرو، خوشخبری دو نفرت نہ پھیلاؤ۔“[مسند الشهاب/حدیث: 625]
تخریج الحدیث: «صحيح، و أخرجه البخاري 65، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2092، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6392، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4214، بدون ترقيم، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2718، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 20474، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12917»
وضاحت: تشریح: - مطلب یہ ہے کہ وعظ ونصیحت اور دعوت و تذکیر کی عام مجلسوں میں دین کی ایسی باتیں بیان کی جائیں جن سے لوگوں کے اندر دین کی ترغیب پیدا ہو، اسی طرح دین کی تشریح و توضیح میں بھی اس پہلو کو مد نظر رکھا جائے، علاوہ ازیں اسلوب بیان بھی نفرت دلانے والا نہ ہو بلکہ قریب کرنے والا ہو اس میں گویا دعوت و تبلیغ کی حکمت بیان کی گئی ہے جسے داعیان دین کے لیے ملحوظ رکھنا ضروری ہے۔ [رياض الصالحين: 541/1]